پاکستان نے سکھر اور رحیم یار خان میں دو بھارتی ڈرون گرا دیے، بھارتی ڈرون سکھر اور رحیم یار خان کے اوپر پرواز کر رہے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے راولپنڈی میں ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب ایک اور ڈرون گرایا گیا، راولپنڈی میں مجموعی طور پر تین ڈرون گرائے گئے ہیں۔

فوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ اور اسکیم تھری کے قریب ڈرون گرائے گئے۔

اس سے قل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساخت کے ہیروپ ڈرونز گرا چکا ہے۔

ایل او سی پر بھارت کے 50 فوجی ہلاک کیے، رافیل اور بھارتی ڈرون گراکر نئی مثال قائم کی، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس رافیل طیارے گرانے کے بعد ہم نے بھارتی ڈرون گرا کر نئی مثال قائم کی۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملہ بھارت کی پریشانی اور بوکھلاہٹ کی نشانی ہے، لائن آف کنٹرول پر بھی بھارت نے بھرپور نقصان اٹھایا اور اٹھا رہا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اٹھایا جا رہا ہے، افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں، افواج پاکستان دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب بھارتی فوج نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمدپور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد شہید ہوئیں جبکہ حملوں میں 2 بچوں سمیت 31 پاکستانی شہید اور 51 زخمی ہوئے تھے۔

بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بھارتی ڈرون

پڑھیں:

پاک بحریہ بھارتی مشقوں سے بخوبی آگاہ،ہرطرح کے حالات کے لئے تیارہے: وائس ایڈمرل راجا رب نواز

کراچی: پاک بحریہ کے وائس ایڈمرل راجا رب نواز کا کہنا ہے کہ بھارتی مشقوں اور اطراف کے تمام حالات سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہر طرح کے حالات کے لیے تیار ہیں

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو کراچی کے دورے پر وائس ایڈمرل نے کہا کہ صورتحال کا باریک بینی سے مشاہدہ کررہےہیں، کسی بھی غیرمعمولی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیےمکمل تیار ی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا تھا کہ لگتا ہے کہ بھارت سمندر کے راستے کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے گا اور جھوٹ بولے گا کہ پاکستان کے خلاف بڑی کارروائی کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہمیں بھارت کی کارروائی سے متعلق پتا ہے، ہم مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی افواج کی مشترکہ جنگی مشق ’’ایکسر سائز تریشول‘‘
  • 6 نومبر، کشمیریوں کی نسل کشی کا سیاہ ترین دن
  • پاکستان سے روابط توڑنے میں مفاد نہیں، بات چیت واحد راستہ، سابق بھارتی وزیر
  • میری ٹائم کانفرنس ایکسپو میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر’صفرا’ لانچ کردیا گیا
  • پونچھ میں بھارتی فورسز کی محاصرے اور تلاشی کی کارروائی
  • بھارتی جوہری مواد سے تابکاری جاری
  • پاک بحریہ بھارتی مشقوں سے بخوبی آگاہ،ہرطرح کے حالات کے لئے تیارہے: وائس ایڈمرل راجا رب نواز
  • میری ٹائم کانفرنس ایکسپو میں پاکستانی ساختہ ڈرون جیمر'صفرا' لانچ کردیا گیا
  • بابا گورونانک کا 556 واں جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
  • پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں، مزید اداروں کی نجکاری پر بھی پیش رفت