پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا؟ اب تک کی بڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 8th, May 2025 GMT
نئی دہلی (ویب ڈیسک) پاکستان نے بھارت پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ کر دیا جس کا دعویٰ بھارتی حکومت نے کیا تاہم پاکستان سے تصدیق یا اعلان نہیں کیا گیا۔
سینئر صحافی اظہر جاویدنے لکھا کہ "ہندوستانی حکومت نے فضائی دفاع کا استعمال کرتے ہوئے شمالی اور مغربی ہندوستان میں فوجی اہداف پر پاک ڈرون اور میزائل حملوں کو مار گرانے کا اعلان کیا،ساتھ ہی لاہور سمیت پاکستان میں ڈرون حملوں کی تصدیق کی"۔
ساتھ شیئر کیے گئے تحریری بیان کے مطابق" گزشتہ روز بریفنگ میں بھارت نے واضح کیا تھا کہ انہوں نے کسی ملٹری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا، سات اور آٹھ مئی کی درمیانی رات پاکستان نے اوانتی پورہ، سری نگر، جموں ، پٹھان کوٹ، امرتسر، کپورتھلا، جالندھر، لدھیانہ،آدم پور، بھٹنڈا، چندی گڑھ ، نال ، پھلودی، اترلئی اور بھوج سمیت شمالی اور مغربی انڈیا کے کئی علاقوں کوڈرونز اور میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم ایئرڈیفنس سسٹم کے ذریعے یہ کوشش ناکام ہوئی"۔
بھارت نے یہ بھی تصدیق کی کہ جمعرات کی صبح کو پاکستان میں مختلف مقامات پر ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنایاگیا ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ لاہور میں ایئر ڈیفنس سسٹم تباہ ہوگیاتاہم بھارت کا یہ دعویٰ بظاہر درست دکھائی نہیں دیتا کیونکہ لاہور میں تین مقامات پر ڈرون کا ملبہ ملنے کی اطلاعات ہیں اور تینوں مقامات پر کسی ایسی تنصیب کی موجودگی کی اطلاع نہیں۔
انڈیا نے یہ بھی دعویٰ کیاکہ پاکستان نے ایل او سی پر بھی مارٹرز اور آرٹلری کا استعمال شروع کردیا ہے ۔
بھارت نے غلط اندازہ لگایا، ہماری خاموشی کو کمزوری نہ سمجھا جائے: شازیہ مری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان نے
پڑھیں:
پاکستان نے سرحد پار سے آنیوالے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا
ویب ڈیسک : پاکستان نے سرحد پار سے آنے والے خود کش ڈرونز کا توڑ تیار کرلیا۔
نیشنل الیکٹرونکس کمپلیکس میں تیار "سفرا ڈرون جیمنگ گن" نے "کامی کازی" ڈرون ناکارہ کرنا شروع کردیے اور یہ جیمنگ گن ڈیڑھ کلو میٹر دور سے ڈرون کو نشانہ بنا کر اسے اور اس کے ریموٹ کنٹرول کو ناکارہ کردیتی ہے۔
شہرِ قائد میں جاری میری ٹائم ایکسپو میں جیمنگ گن کی نمائش کی گئی۔ اس موقع پر اینٹی ڈرون جیمر گن بنانے والی کمپنی کے منیجر حمزہ خالد نے بتایا کہ اس گن کو ملکی سرحدوں پر نصب کیا جاسکتا ہے جبکہ اس کے علاوہ شہروں میں ہونے والے بڑے ایونٹس میں بھی اسے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گن تھرٹی ڈگری کے اینگل پر ڈیڑھ کلومیٹر کی رینج میں کام کرتی ہے جبکہ ضرورت کے مطابق اس کے اینگل تبدیل بھی کیے جاسکتے ہیں، اس رینج میں آنے والے تمام ڈرونز کا کنٹرول حاصل کرلیا جاتا ہے یا انھیں ناکارہ بناتے ہوئے اپنے پاس لینڈ کرالیا جاتا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کل سرکاری دورے پر برازیل روانہ ہوں گی
حمزہ خالد نے بتایا کہ سرحد پار سے آنے والے ڈرونز کو اس گن کی مدد سے بآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں حمزہ خالد کا کہنا تھا کہ دشمن کی جانب سے آنے والے ڈرونز کتنی ہی تعداد میں آجائیں گن انھیں ناکارہ بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔