اسلام آباد:

دہشت گرد بھارت کی سائبر دہشت گردی پر پاکستانی ہیکرز نے جوابی وار کرتے ہوئے آپریشن سالار کا آغاز کردیا اور چار بڑی بھارتی ویب سائٹس ہیک کرلیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ہیکرز کے والنٹیئر گروپ نے "آپریشن سالار" کے نام سے ایک منظم سائبر مہم کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت بھارتی آن لائن انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی کارروائی میں دہشت گرد بھارت کی چار اہم ویب سائٹس کو ہیک کر کے ان کا ڈیٹا حاصل کیا گیا، ان ویب سائٹس پر پاکستانی قومی پرچم بھی چسپاں کر دیا گیا۔

ہیکرز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی بھارتی سائبر حملوں، پاکستان مخالف مواد اور کشمیری عوام پر جاری ظلم کے ردِ عمل میں کی گئی ہے۔

"آپریشن سالار" کو ایک مکمل سائبر جنگ کا پیش خیمہ قرار دیا جا رہا ہے، پاکستانی ہیکرز کا کہنا ہے کہ ہم پرامن قوم ہیں، لیکن اگر کوئی ہماری سالمیت، خودمختاری یا قومی وقار کو چیلنج کرے گا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، آپریشن سالار ایک وارننگ ہے، انجام نہیں۔ 

سوشل میڈیا پر "آپریشن سالار" ہیش ٹیگ ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین پاکستانی ہیکرز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے ہیں اور اس جوابی کارروائی کو بھارت کا "سائبر ناک آؤٹ" قرار دے رہے ہیں۔

مختلف صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ اس آپریشن کو مزید وسعت دی جائے اور بھارتی میڈیا، مالیاتی نظام اور دفاعی سائٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستانی ہیکرز آپریشن سالار ویب سائٹس

پڑھیں:

حسن نواز اور رائلی روسو انوکھا کارنامہ،پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بناڈالا

پاکستان سپر لیگ  کے 10ویں ایڈیشن میں حسن نواز اور رائلی روسو نے نیا ریکارڈ بناڈالا۔  گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنر کپتان سعود شکیل اور فن ایلن جلد وکٹیں گنوا بیٹھے تاہم دوسرے اور تیسرے نمبر پر بیٹنگ کیلئے آنے والے حسن نواز اور رائلی روسو نے ریکارڈ بریکنگ اننگز کھیلی۔ جارحانہ بلےبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رائلی روسو نے 46 گیندوں پر 14 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ حسن نواز نے 45 گیندوں پر 9 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 100 رنز کی اننگز کھیلی۔ روسو اور حسن نواز کے تیسری وکٹ کیلئے درمیان 134 رنز کی پارنٹرشپ بھی قائم ہوئی۔ یہ پہلا موقع تھا جب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ایک ہی ٹیم کے 2 بیٹرز کی جانب سے ایک اننگز میں دو سنچریاں اسکور کی گئی ہوں۔واضح رہے کہ اس میچ میں گلیڈی ایٹرز نے فتح سمیٹ کر کوالیفائر تک رسائی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی ہیکرز نے بھارت کے خلاف ”آپریشن سالار“ کے نام سے منظم سائبر مہم کا آغاز کر دیا
  • پاکستانی ہیکرز کا کارنامہ، آپریشن سالار کا آغاز، کئی بھارتی ویب سائٹس ہیک، قومی پرچم آویزاں
  • بھارتی ڈرون حملوں کے بعد ملکی فضائی آپریشن محدود، 450 پروازیں متاثر
  • آپریشن سندور کی ناکامی،’مودی کے لیے گھر میں چھپنا بھی مشکل ہوگا‘
  • حسن نواز اور رائلی روسو انوکھا کارنامہ،پی ایس ایل کا نیا ریکارڈ بناڈالا
  • فضائی حفاظت کے پیش نظر پاکستانی فضائی آپریشن متاثر،روٹس عارضی طور پر بند
  • کشیدہ صورتحال کے باعث فضائی آپریشن معطل، لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی راستے بند
  • آپریشن سندور کے بعد بھارتی ریاست اترپردیش میں ریڈ الرٹ، 19 اضلاع میں بلیک آؤٹ
  • بھارت کا بزدلانہ حملہ: پاکستانی ایئرسپیس بند، تمام پروازیں منسوخ