عقیدت سے لبریز دلوں اور فرض شناسی کے جذبے کے ساتھ، پاکستانی حرم گائیڈز جو وزارت مذہبی امور کے افسران و اہلکاروں پر مشتمل ہوتے ہیں،  مسجد الحرام میں حاجیوں کی رہنمائی اور مدد کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

اپنی ذمہ داریوں سے بڑھ کر، پاکستانی معاونین حج نہ صرف پاکستانی حاجیوں کی خدمت کررہے ہیں بلکہ دیگر ممالک کے حاجیوں کی بھی مدد کررہے ہیں۔ خواہ یہ کسی بزرگ حاجی کو راستہ دکھانا ہو، مختلف زبانوں میں رہنمائی فراہم کرنا ہو، یا زیادہ بھیڑ والے علاقوں میں حاجیوں کے لیے آسانی پیدا کرنا ہو، ان کی موجودگی ہزاروں حاجیوں کے لیے سکون اور رہنمائی کا ذریعہ ہے۔

پاکستانی معاونین حج نے ایک ہندوستانی خاندان کو بھی بروقت مدد فراہم کی جو مسجد الحرام میں راستہ بھٹک کر اپنے گروپ سے جدا ہوگیا تھا۔ ان کی یہ کوششیں پاکستان کی مہمان نوازی اور حج کے مقدس سفر کے احترام کی عکاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

حج کے موسم کے پیش نظر، ان معاونین کی بے لوث خدمات جاری ہیں، جو دنیا بھر سے آنے والے حاجیوں کی طرف سے سراہی جارہی ہیں اور اتحاد، خدمت اور ایمان کی حقیقی روح کو مضبوط کررہے ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے پاکستانی حاجیوں کے لیے حج کے سفر کو آسان بنانے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے دیگر حکومتی اداروں سے معاونین  کا انتخاب نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے ذریعے کیا تھا، تاکہ سعودی عرب میں پاکستانی حاجیوں کی سہولت فراہم کی جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ

واضح رہے کہ گزشتہ سال منیٰ میں ایک حج معاون آصف بشیر نے ہیٹ اسٹروک سے جاں بلب 17 انڈین شہریوں کی جانیں بچانے پر انڈین وزیر اقلیتی امور کی جانب سے تعریفی خط جاری کیا تھا۔ جبکہ حکومت پاکستان نے انہیں تیسرے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نوازا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت بھارتی خاندان پاکستان حرم گائیڈز سعودی عرب معاونین حج.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت بھارتی خاندان پاکستان حرم گائیڈز معاونین حج

پڑھیں:

ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

سید عباس عراقچی نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زور دیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • جب بھارتی ڈرون لاہور آیا تو پاکستانی سویلین شیروں نے کیسے استقبال کیا ؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کی بھی روح راضی ہو جائے گی
  • فضائی حدود کی بندش، حج پروازوں کے بارے معلومات کیلئے ہیلپ لائن قائم
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی ہدایت پر وزارت مذہبی امور میں ہیلپ لائن قائم
  • مریم نوازشریف سے فن لینڈ کے سفیر کی ملاقات، تجارت سمیت مختلف امور پر گفتگو
  • ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور
  • 4 حج پروازیں منسوخ،پروازوں کے شیڈول سے متعلق ہیلپ لائن قائم
  • وزارت مذہبی امور کی جانب سے حج پروازوں کی معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم
  • حج پروازوں کی معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن قائم کر دی
  • وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ