ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سید عباس عراقچی نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عباس عراقچی اور اسحاق ڈار نے پاک بھارت کشیدگی سے پیدا سکیورٹی امور پربات کی جب کہ اس دوران عباس عراقچی نے زور دیا کہ دونوں فریق صورتحال مزید کشیدہ ہونے سے روکیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے نئی دہلی کے دورے میں بھارتی صدر، مشیر قومی سلامتی امور اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور بھارت کےدرمیان کشیدگی کم ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عباس عراقچی
پڑھیں:
سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے
سٹی42: پاک بھارت کشیدگی کم کرانے کیلئے عالمی برادری سرگرم۔سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ آج پاکستان پہنچیں گے۔وہ اپنے دورے میں پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے۔