وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ بحال ہونے کے بعد ڈی ایکٹیویٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
امیج — فائل
وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے۔
ترجمان اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ ہیکرز کی جانب سے کی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ کردی گئی ہے۔
وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ رات گئے ہیک کر لیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد نامناسب پوسٹ کرکے بدنام کرنے کی سازش کی۔ تاہم وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی سازش ناکام بنادی گئی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزارت اقتصادی امور کا
پڑھیں:
میں ایکس پر ہوں ہی نہیں، حبا بخاری کا جعلی ایکس اکاؤنٹ پر ردعمل
اداکارہ حبا بخاری نے جعلی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ کے ذریعے پھیلائی گئی غلط معلومات کی تردید کر دی۔
پاکستان شوبز کی اداکارہ حبا بخاری نے ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ (سابقہ ٹوئٹر) کی جانب سے ان سے منسوب کیے گئے متنازع بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی آفیشل اکاؤنٹ موجود نہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان سے متعلق ایک بیان حبا بخاری کے نام سے شیئر کیا، جس کے بعد صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا۔
https://www.instagram.com/p/DJZxOx8uIXX/حبا بخاری نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا کہ وہ ٹوئٹر پر سرے سے موجود ہی نہیں ہیں اور ان کے نام سے بنایا گیا اکاؤنٹ جعلی ہے۔ انہوں نے مداحوں سے درخواست کی کہ ایسے جعلی اکاؤنٹس کو فوری طور پر رپورٹ کریں تاکہ غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ کسی بھی سماجی یا سیاسی معاملے پر ان کے نام سے کیے جانے والے بیانات کو سنجیدگی سے نہ لیا جائے، جب تک کہ وہ خود اپنے آفیشل پلیٹ فارمز پر کوئی بات نہ کریں۔ حبا بخاری کی اس وضاحت کے بعد مداحوں میں غلط فہمی دور ہو گئی ہے۔