سابق آسٹریلوی کرکٹر کو منشیات کیس میں سزا سنا دی گئی
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹورٹ میک گِل کو کوکین ڈیل میں ملوث پائے جانے پر کمیونیٹی سروس کی سزا سنا دی گئی۔
رواں برس مارچ میں جیوری کو معلوم ہوا کہ سابق لیگ اسپنر نے اپریل 2021 میں ڈرگ ڈیلر اور اپنے برادرِ نسبتی کے درمیان ڈیل میں منشیات سپلائی کی تھیں۔
54 سالہ سابق کرکٹ کو اس بات کا علم تو تھا کہ کوکین 3 لاکھ 30 ہزار آسٹریلین ڈالر مالیت کی ہے لیکن وہ اس بات سے بے خبر تھے کہ ایک کلو گرام وزنی اینٹ ایک شخص سے دوسرے شخص منتقل ہوگئی ہے۔
جیوری اراکین نے اسٹورٹ میک گل کو بڑے پیمانے پر منشیات کی کمرشل سپلائی کا مرتکب نہیں پایا۔ البتہ ان کو کوک کی غیر قانونی مقدار سپلائی کرنے کے چھوٹے جرم میں ملوث پا کر سزا سنائی گئی۔
اسٹورٹ میک گل جمعے کے روز ڈاؤننگ سینٹر ڈسٹرکٹ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان اسٹیو وا نے اپنے سابق ساتھی کھلاڑی کے حق میں بیان دیا۔
عدالت کی جانب سے اسٹورٹ میک گل کو ایک سال اور دس مہینے کی اِنٹینسو کرکشن آرڈر کے لیے سزا سنائی گئی۔ اس دوران قید میں جانے کے بجائے 495 گھنٹے کی کمیونیٹی سروس ورک کرنا ہوگا اور ڈرگ ٹیسٹنگ سے گزرنا ہوگا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسٹورٹ میک
پڑھیں:
پاک بھارت کشیدگی، اشیا خورونوش کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم
پاک بھارت کشیدگی، سبزیوں، پھلوں اور اشیا خورونوش کی سپلائی بحال رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ سرگرم ہوگئی ہے۔
پاک بھارت کشیدگی کے دوران اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ مارکیٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں مارکیٹ کمیٹی کے تمام عہدیداران کی جانب سے شرکت کی۔
اجلاس میں پھلوں، سبزیوں، دالوں، چاول سمیت دیگر اشیاء ضروریہ کے اسٹاک کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ آلو، پیاز اور دالوں کا کم از کم 15 روز کے لیے اسٹاک موجود ہے، کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سپلائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل کا جائزہ بھی لیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news اشیا خورونوش بھارت پاکستان کشیدگی