مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 9th, May 2025 GMT
سٹی42: این اے 145 خٓنیوال کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کے والد ، پنجاب کے سابق وزیر ٹرانسپورٹ حاجی عرفان احمد خان ڈاہا انتقال کر گئے۔
وزیرِاعظم شہباز شریف نے سابق رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاہا کو فون کر کے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
وزیراعظم شہباز شریف نے محمد خان ڈاہا سے ان کے والد سابق صوبائی وزیر، رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما حاجی عرفان احمد خان ڈاہا کی رحلت پر اظہار افسوس کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے بھی مسلم لیگ ن کے سابق رکن اسمبلی حاجی عرفان احمد خان ڈاہاکے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار پسماندگان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا۔
وزیراعلی مریم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے دیرینہ ساتھی اور رہنما حاجی عرفان ڈاہا کی سیاسی وسماجی خدمات کو سراہا
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
اعلانِ نمازجنازہ
حاجی عرفان خان ڈاھا مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب لاھور موڑخانیوال کہنہ1122 میں ان کے دفتر کے ساتھ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔ نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: مسلم لیگ ن کے حاجی عرفان شریف نے
پڑھیں:
استعفے کی تردید کے بعد وزیر دفاع خواجہ آصف کی نواز شریف سے ملاقات
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ دنوں میڈیا پر خواجہ آصف کے استعفے سے متعلق ہلچل پیدا ہونے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا پر اس کی تردید کی تھی، جس کے بعد آج انہوں نے پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔
دونوں رہنماؤں کی اہم ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیورو کریسی سے متعلق دعویٰ کیا تھا کہ ملک کی نصف سے زیادہ بیورو کریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے اور شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے۔