پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز
پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ روز انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا گیا تھا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی نے کرکٹ کی دنیا پر گہرا اثر ڈالا ہے، جس کے نتیجے میں آئی پی ایل 2025 اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز معطل کر دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک میچ کی منسوخی کے باعث بھارتی بورڈ کو ٹی وی حقوق، اسپانسرشپ، ٹکٹ فروخت مد میں 125 کروڑ روپے فی میچ نقصان برداشت کرنا پڑرہا ہے۔
بھارتی بورڈ کو اب تک 4 میچز منسوخ ہونے سے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ مکمل طور پر ختم ہوا تو 3 ہزار کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق فرنچائز مالکان بھارتی خسارے سے پریشان ہیں جبکہ اسپانسرز معاہدے ختم کرسکتے ہیں۔
قبل ازیں بھارت کو پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد ناکامی کا منہ دیکھنے کے نتیجے میں نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ اندرونی طور پر بھی شدید دباؤ کا سامنا ہے، جس کے بعد مودی سرکار اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے آئی پی ایل ملتوی کرنے سمیت دیگر پسپائی کے فیصلے کرنے پر مجبور ہوئی۔
دوسری جانب گزشتہ روز آئی پی ایل میچ کے دوران میچ رکوا کر شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا تھا جس کے بعد کھلاڑیوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
واضح رہے کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت پر پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا تھا جس کے باعث فوجی چوکیوں سمیت رافیل طیاروں تباہ ہوگئے، جس سے ہندوستانی حکمرانوں کو دنیا بھر میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کا رحیم یار خان کے شیخ زاید انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر حملہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ تمام میچز ملتوی، پی سی بی کا اہم اعلان پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا پاکستانی حملوں کا خوف، آئی پی ایل کا آج دھرمشالہ میں ہونیوالا میچ منسوخ ہوگیا پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، پی سی بی حکومت کا جوابی وار، پاکستان میں بھارتی لیگ آئی پی ایل پر پابندی عائد کر دی جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل
پڑھیں:
بھارت کے حملے کی خبریں بے بنیاد؛ کراچی رواں دواں ہے؛ چشم کشا رپورٹ
کراچی پر بھارت کے حملوں اور تباہی کے حوالے سے انڈیا میڈیا کی خبریں غلط اور جھوٹ پر مبنی نکلیں۔ کسی علاقے میں زندگی متاثر نہیں۔
شہر قائد اس وقت بھی زندگی معمول کے مطابق ہے۔ تمام کاروباری اور تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں۔
ہر مقام پر روزہ مرہ زندگی کے معاملات رواں دواں ہیں۔ پبلک اور کارگو ٹرانسپورٹ تمام شاہراؤں پر معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
شہر میں کہیں کوئی ہنگامی حالات نہیں۔ امن وامان کی صورتحال بہتر ہے۔ شہری آزادانہ نقل و حرکت کررہے ہیں۔
شہریوں اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا کہنا ہے کہ بھارت میڈیا وار کا جھوٹا گیم صرف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے کررہا ہے۔
اس میڈیا کی جنگ میں مودی سرکار ناکام ہوگی۔عالمی برادری دیکھ لے کراچی میں کوئی خوف کی فضا نہیں ہے۔
تمام معمولات زندگی بحال ہیں۔ کراچی جاگ رہا ہے۔بھارت نے حملے کی کوشش کی تو شہر قائد کے باسی پاک فوج کے ساتھ مل کراس کو منہ تھوڑ جواب دیں گے۔
شہر قائد پر کوئی حملہ یا تباہی نہیں ہوئی ہے۔ بھارتی میڈیا کی اس حوالے سے چلنے والی خبریں غلط ہیں۔
ایکسپریس ٹریبون نے بھارتی میڈیا کی جانب سے کراچی پر حملے کرنے کے جھوٹے پروپیگنڈے کے اصل حائق کو جانچنے اور شہر قائد کے اصل حالات سامنے لانے اور زندگی کا پہیہ رواں دواں ہونے سے متعلق رپورٹ مرتب کی۔
ریسیکو ادارے چھیپا کے ترجمان چوہدری شاہد حسین نے بتایا کہ کراچی میں اس وقت کوئی ہنگامی حالات نہیں ہیں۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں کہ کراچی پر حملہ کرکے اس کو تباہ کردیا گیا ہے۔ یہ مخص پروپیگنڈا ہے۔
شہر کی زندگی نارمل ہے۔ تمام اسپتالوں میں عام مریض آرہے ہیں ۔اگر کوئی حملہ ہوتا تو کوئی چیز سامنے آتی۔ یہ الزامات حقائق پر مبنی نہیں ہیں۔
ریسیکو ادارے معمول کے مطابق سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
کراچی تاجر الائنس کے سرپرست اعلی خواجہ جمال سیھٹی نے بتایا کہ بھارتی میڈیا نے ایسا جھوٹا پروپیگنڈا کیا کہ خدانخواستہ کراچی تباہ ہوگیا ہے۔
انڈین میڈیا اور اس کے تجزیہ کار جھوٹے ہیں۔ کراچی میں زندگی کا پہیہ رواں دواں ہے۔ سب کچھ عام حالات جیسا ہے۔
کاروباری و صنعتی سرگرمیاں بحال ہیں۔ بازار، مارکیٹیں، پیٹرول پمپس اور دیگر دفاتر اور ادارے کھلے ہیں۔ ہرعلاقے میں کاروبار معمول کے مطابق چل رہا ہے۔
بھارت صرف جھوٹ کا سہرا لے رہا ہے۔ عملی طور پر وہ جنگ ہار چکا ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے بتایا کہ کراچی میں تمام شاہرائوں پر ہر قسم کی ٹریفک رواں دواں ہے۔
گڈز ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ بھارتی میڈیا کا کراچی پر حملے اور زندگی متاثر کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں۔ دنیا دیکھ لے کراچی 24 گھنٹے جاگتا ہے۔
سینئر سیاست دان اور تجزیہ کار ضیاء عباس نے بتایا کہ مودی ایک دہشت گرد ہے۔ بھارت نے پہلگام واقعہ کا جواز بناکر پاکستان پر حملے کیے۔ افواج پاکستان کے موثر جواب نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی ہے ۔اب یہ جنگ مودی ہار چکا یے۔
سفارتی محاذ پر بھی بھارت کو شکست ہورہی ہے۔اس ذلت وناکامی کو چھپانے کے لیے بھارتی میڈیا منفی اور جھوٹے پروپیگنڈے کررہا ہے۔
اب مودی میڈیا وار کھیل رہا ہے۔ کراچی پر حملے کی جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی گئیں۔ کراچی میں زندگی معمول کے مطابق ہے۔ اب میڈیا جنگ میں بھی بھارت کو شکست ہوگی۔
کیماڑی، مچھر کالونی، ماڑی پور، اولڈ سٹی ایریا ، سہراب گوٹھ ملیر، کورنگی سمیت مختلف علاقوں کے رہائشیوں آصف شاہ، صالح احمد، عبدالستار، وزیر خان ، ارشد بیگ، سلطانہ اسلم، سمیع میمن اور دیگر شہریوں نے بتایا کہ کراچی میں بھارتی حملوں اور تباہی کی خبریں جعلی ہیں۔
انڈین میڈیا افوائیں اور من گھڑت اطلاعات و جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے۔ شہر کے تمام علاقوں میں معمولات زندگی بحال ہیں۔ تعلیمی و تمام ادارے کھلے ہیں۔
لوگوں میں کوئی خوف نہیں ہے۔ اگر بھارت نے حملہ کیا تو کراچی کے باسی پاک فوج کے ساتھ مل کر اس کو منہ توڑ جواب دیں گے۔
مسیحی برادری کے رہنماء نوید بھٹی نے بتایا کہ کراچی میں تمام اقلیتی برادری مکمل محفوظ ہے۔ ہندو، سکھ ، مسیحی اور دیگر اقلیت اپنی زندگی معمول کے مطابق گزار رہی ہیں۔
وطن عزیز خصوصا کراچی کی تمام اقلیتی برادری ملک کی حفاظت کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہے۔ بھارت کراچی پر حملے کی جھوٹی خبریں پھیلارہا ہے۔
حکومت سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے بتایا کہ کراچی زندگی مکمل پرامن اور بحال ہے۔ کراچی پر بھارتی حملوں کے حوالے انڈین میڈیا کا دعوی غلط ہے۔ شہر میں کوئی ہنگامی حالت نہیں ہے۔ تمام سرگرمیاں معمول کے مطابق چل رہی ہے اور زندگی کا پہیہ بحال ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شہر کے تمام مذاہب اور برادری سے تعلق رکھنے والے شہری متحد ہیں۔حکومت سندھ ہر قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔