اس وقت پاکستان نے جو بھی کیا وہ ایک مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت کیا، رانا ثناءاللّٰہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
وزیراعظم کے مشیر رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان نے جو بھی کیا وہ ایک مؤثر دفاعی حکمت عملی کے تحت کیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ بھارت نے جھوٹ اور فریب کا رویہ اپنایا، بھارت نے جھوٹ اور افراتفری پھیلانے کی کوشش کی۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ رات بھارت نے میزائل حملہ کیا، ہم نے بھرپور جواب دیا، بھارت کو سمجھ ہونی چاہیے کہ اگر وہ یہی روش رکھے گا تو ہماری طرف سے بھی جواب دیا جائیگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پچھلے دو تین روز میں بھارت نے امن کی بات ضرور کی لیکن جارحیت بھی جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انہی مقامات پر میزائل داغے جہاں سے پاکستان پر حملے ہوئے، ہم نے پہلگام واقعے پر ہر قسم کی انکوائری میں تعاون کی پیش کش کی۔
رانا ثناءاللّٰہ نے کہا کہ مودی بچر آف گجرات کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ مسلمانوں کا دشمن ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رانا ثناءالل نے کہا کہ بھارت نے ہ نے کہا
پڑھیں:
چین اور پاکستان کا دفاعی اور سکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے، چینی ترجمان
بیجنگ:چین کی وزارت دفاع نے پاکستان کو چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر شامل کرنے پر جواب دیا۔ چینی ترجمان نے کہا کہ چین اور پاکستان کا دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کسی تیسرے فریق کے لئے نہیں ہے۔
چین کی وزارت قومی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین اپنے سازوسامان کی ترقی کی کامیابیوں کو پاکستان سمیت دوست ممالک کے ساتھ شیئر کرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستانی فوج نے اپنے دفاعی سازوسامان کو جدید بنانے کے لیے چینی ساختہ Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو شامل کیا ہے۔
چینی دفاع کے ترجمان جیانگ بن نے کہا کہ چین پاکستان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کا مقصد کسی تیسرے فریق کے لیے نہیں ہے اور وہ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایک چینی ماہر نے کہا کہ یہ Z-10 کی پہلی برآمدی ڈیل کی نشان دہی کرے گا اور ہیلی کاپٹر کی مضبوط فائر پاور سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے، خاص طور پر انسداد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے فائدہ ہوگا۔
چین کے عسکری امور کے ماہر ژانگ زیوفینگ نے گلوبل ٹائمز کو بتایا کہ Z-10 کے بیس لائن ورژن کے مقابلے Z-10ME کو اضافی آرمر پلیٹس، وارننگ سینسرز اور جیمنگ سسٹم کے ساتھ اپنی مرضی کے مطابق بنایا گیا تھا، جو ہوائی جہاز کی بقا کو بڑھا سکتا ہے۔