دارالحکومت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : دارالحکومت میں ایمرجنسی صورتحال کے پیش نظر ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام ہسپتالوں میں ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے شہر کے 19 ہسپتالوں میں 2 ہزار 389 اضافی بیڈز مختض کر دئیے گئے ہیں،شہر بھر میں ہنگامی صورتحال کے لیے 69 ایمبولینسزبھی میسر ہونگیں۔
ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن کا کہنا ہے کہ ہسپتالوں میں ادویات، خون اور آکسیجن سپلائی کے لیے بھی اقدامات مکمل کرلیے گئے ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میں 26 اور ریسکیو 1122 میں 12 ایمبولینسز سٹینڈ بائے رہیں گی،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں کے لیے 46 شیلٹر ہاؤسز بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔ انہون نے بتایا کہ شہر بھر میں سول ڈیفینس کے 446 رضاکار بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے،سیف سٹی کمپلیکس میں ضلعی انتظامیہ کا ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 24/7 فنکشنل ہوگا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی 48 بلند عمارتوں پر ایمرجنسی سائرن نصب کر دئیے گئے ہیں،مختلف ایمرجنسی اعلانات کے حوالے سے شہر بھر کی مساجد کے ساتھ بھی کوآرڈینیشن مکمل کرلی ہے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ہنگامی صورتحال گئے ہیں
پڑھیں:
پنجاب بھر میں 1492 ٹریفک حادثات میں 11 افراد جاں بحق، 1844 زخمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) ایمرجنسی سروسزڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں1492ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں838افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1006معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (76فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں978ڈرائیوز،75کم عمر ڈرائیور، 674 مسافراور203پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔(جاری ہے)
اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ251ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت336متاثرین کے ساتھ پہلے، ملتان 111حادثات میں138متاثرین کے ساتھ دوسر ے ،فیصل آباد 94حادثات میں122متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1855متاثرین میں1448مرد اور407خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں334فراد کی اوسط عمر18سال سے کم1011افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ510زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں1519موٹرسائیکلز،111آٹورکشے،149کاریں،35وین،10مسافر بسیں،34ٹرک اور159دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔