پاک فوج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے؛ صدر آزاد کشمیر
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی 42 : صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کو جوانمردی سے بھارت کے حملوں کا جواب دینے اور ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاک افواج نے بھارت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا ہے جس سے بھارت کا غرور خاک میں مل گیا۔
ان خیالات کا اظہار صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے حلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق سے ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔ اس موقع پرحلقہ سماہنی سے سابق امیدوار اسمبلی چوہدری رزاق نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوسماہنی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیرکے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں، موجودہ جنگی صورتحال میں پوری قوم مل کر بھارت کی فسطائیت کا مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے ملکی سرحدوں پر بھارت کی طرف سے رات کی تاریکی میں کیے جانے والے بزدلانہ حملوں کاپوری قوت اور طاقت کے ساتھ جواب دیتے ہوئے بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔ پاک فوج کے حوصلے بلند ہیں اور پوری قوم اس وقت پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر اسلام آباد پہنچ گئے
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر شہری آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور معصوم شہریوں پر بمباری کر کے انہیں شہید کر رہا ہے۔بھارت کی اس فسطائیت کا انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بین الاقوامی برادری کو نوٹس لیناچاہیے اور بھارت کو سول آبادی پر بمباری کرنے اور جنگی جارحیت سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل کمیونٹی کو اپنا رول اد اکرنا چاہیے کیونکہ بھارت نے پہلگام واقعہ کی آڑ میں پاکستان پر بے بنیاد الزام عائد کر تے ہوئے پاکستان اور آزادکشمیر پر حملہ کر کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا ہے جس پر ہم بھارت کی اس فسطائیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کی اصل وجہ تنازعہ کشمیر ہے عالمی برادری کو مسئلہ کشمیر حل کرانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ نریندر مودی ہندوتوا نظریے کے تحت مسئلہ کشمیر کو ختم اور کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر جب تک کشمیری عوام کی مرضی و منشاء کے مطابق حل نہیں کیا جاتا تب تک خطے میں قیام امن ممکن نہیں ہے ۔
ڈی جی سوشل ویلفیئر کی عمارت کی تاریخی حیثیت محفوظ , فیض احمد فیض گیلری بنانے کافیصلہ
صدر آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ بھارت آئے روز مقبوضہ کشمیر کے اندر کشمیریوں کو شہید کر رہا ہے اور اب بھارت لائن آف کنٹرول کے اس پار بمباری کر کے لائن آف کنٹرول کے قریب بسنے والی آبادیوں کو نشانہ بنا رہا ہے جو کہ بین الاقوامی قانون کی صریحاً خلاف ورزی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پر جنگ کا بھوت سوار ہے اور بھارت لائن آف کنٹرول پر سویلین آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ بھارت کی طرف سے ایل او سی پر شہری آبادیوں پر گولہ باری کی ہم بھرپور مذمت کرتے ہیں اور عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مودی کو اُس کے مکروہ عزائم سے باز رکھنے کے لئے انٹرنیشنل اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔ لہذا انٹرنیشنل کمیونٹی بھارت کے ہندوتوا نظریے اور مسئلہ کشمیر کی حساس نوعیت کو سمجھتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ان کا بنیادی حق خودارادیت دلوانے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے آگے بڑھتے ہوئے اپنا مثبت کردار ادا کرے تاکہ خطے میں امن کا قیام ممکن ہو سکے۔
ہماری پاک فوج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے; گورنر پنجاب
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں وکشمیر لائن آف کنٹرول مسئلہ کشمیر نے کہا کہ بھارت کی کرتے ہیں پاک فوج رہا ہے کے لئے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کو جیت کےلیے 270 رنز کا ہدف
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
فیصل آباد: 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کے لیے 270 رنز کا ہدف دے دیا۔
گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے، سلمان آغا 69 اور محمد نواز 59 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اقبال کرکٹ اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کی اننگز
جنوبی افریقا نے پاکستانی ٹاپ آرڈر بلے بازوں کو وکٹ پر ٹکنے نہ دیا، اوپنر فخر زمان صفر پر آؤٹ ہوگئے جبکہ بابر اعظم 11 اور محمد رضوان 4 رنز بناکر چلتے بنے۔
3 وکٹوں کے نقصان کے بعد سلمان علی آغا اور صائم ایوب کی ذمے درانہ بیٹنگ نے ٹیم کو سہارا دیا اور دونوں بلے بازوں نے شراکت داری قائم کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
صائم 53 اور سلمان علی آغا 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت 10 کے اسکور پر پویلین لوٹ گئے۔
آخر کے اوورز میں محمد نواز اور فہیم اشرف نے ذمے داری سے بیٹنگ کی، نواز 59 اور فہیم اشرف 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے۔
یاد رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی، سیریز کا دوسرا میچ آج اور تیسرا ہفتہ 8 نومبر کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔