پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب ، بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کے باعث بھارتی حکومت کو اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوا جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھائی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب کے نتیجے میں بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا۔
خبر رساں ایجنسی رائٹر نے بتایا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کواب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہوچکا اور بھارتی جنگی جنون کے باعث بھارتی مارکیٹوں میں بےچینی کی فضاچھاچکی ہے۔
پرافٹ مارٹ سیکیورٹیز کے سربراہ اویناش گورکشکا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی طویل اور مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں”۔
جمعرات کے روز انڈیکسز میں تقریباً 0.
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں 13 میں سے 12 بڑے شعبے تنزلی کا شکارہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے بھارتی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہے ۔ روئٹرز کا کہنا تھا نیفٹی ففٹی ایک اعشاریہ ایک آٹھ فیصد اورممبئی بی ایس ای سینسک ایک اعشاریہ ایک دو فیصد مزید گرگئیں۔ جبکہ ہر سیکٹر کے حصص کی قیمتوں میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب بھارتی روپے کی قدر بھی دو دنوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایک روپے پچیس پیسے گر چکی ہے، غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے بھارتی میڈیا کی جھوٹی خبروں سے سرمایہ کاروں میں بہت زیادہ خوف دیکھا جا رہا ہے۔
مزیدپڑھیں:سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر: پاکستانی پائلٹس یا کچھ اور؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: بھارتی اسٹاک مارکیٹ
پڑھیں:
اسٹاک مارکیٹ اتار چڑھاؤکے مندی کاشکار: کاروبار کے اختتام پرسرمایہ کاروں کو نقصان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
راچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں پیر کے روز شدید اتار چڑھاؤ دیکھا گیا۔ کے ایس ای-100 انڈیکس دن بھر اتار چڑھاؤ کا شکار رہا اور بالآخر تقریباً 482 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔انڈیکس نے دن کا آغاز مثبت انداز میں کیا اور دن کے دوران 158,850 کی بلند ترین سطح کو چھوا .تاہم سیشن کے دوسرے حصے میں فروخت کے دباؤ نے اسے منفی زون میں دھکیل دیا۔
ٹریڈنگ کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس 482.71 پوائنٹس یا 0.31 فیصد کی کمی کے ساتھ 157,554.66 پر بند ہوا۔یہ گراوٹ گزشتہ ہفتے کی شاندار کارکردگی کے بعد دیکھی گئی جب کے ایس ای-100 انڈیکس 3,597.68 پوائنٹس یا 2.3 فیصد اضافے کے ساتھ 154,439.69 سے بڑھ کر 158,037.37 پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مضبوط ہوتا رہا۔ انٹربینک مارکیٹ میں پیر کے روز روپیہ 0.06 فیصد مضبوط ہوا۔ صبح 10:30 بجے تک، روپیہ 281.28 پر ٹریڈ کر رہا تھا جو سیشن کے دوران 0.18 روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔