بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کے آپریشن بُنیان مَرصوص نے بھارت دھلا دیا ہے، جس کے ساتھ ہی بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بھی بڑا دھچکا لگا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے روئٹرز  کے مطابق بھارت کے جنگی جنون نے مالیاتی بحران کو جنم دیا ہے، جس کا نقصان 83 بلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

روئٹرز کے مطابق بڑھتی ہوئی کشیدگی اور بڑھنے کے خدشات کے درمیان، خوف و ہراس نے ہندوستانی منڈیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ایک مالیاتی تجزیہ کار، اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی مسلسل جوابی کارروائی ایک مکمل جنگ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شدید جھڑپوں کے بعد پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز ملٹری آپریشنز کا رابطہ ہوگیا

رائٹرز کا مزید کہنا ہے کہ صرف جمعرات کو ہی  بھارتی انڈیکس 0.

5 فیصد گر گئے، جو ہفتے کے لیے 1.3 فیصد کی کل کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔ بھارت کے 13 میں سے 12 کلیدی مارکیٹ سیکٹر خطرے کے نشان کے ساتھ بند ہوئے، جو سرمایہ کاروں کی وسیع تشویش کی عکاسی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آپریشن بنیان مرصوص بُنیان مرصوص بھارت پاکستان ممبئی اسٹاک مارکیٹ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ب نیان مرصوص بھارت پاکستان ممبئی اسٹاک مارکیٹ

پڑھیں:

جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

بجٹ پر بحث کے دوران قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے جھوٹ کی بنیاد پہ ایران پہ حملہ کیا ہے، ہم اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائنسدانوں اور صحافیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، سختی سے اس حملہ کی مذمت کرتے ہیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کل امریکہ نے ایران کے نیوکلیئر سائٹس پر حملہ کیا، ہم امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اکتوبر سے ہم نے نسل کشی دیکھی، پہلے وہ فلسطین پھر وہ یمن کے لئے آئے اور اب ایران کے لئے آئے ہیں، ہمارے خطے میں ایک نیتن یاہو کی سستی کاپی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے سستی کاپی کو جنگ، سفارتکاری اور بیانئے کے میدان بھی ہروا دیا، ہم سب نے دیکھا کہ سابق وزیراعظم نے کہا میں کیا کروں ، آپ کیا چاہتے ہو میں بھارت کے ساتھ جنگ چھیڑ دوں۔

انہوں نے کہا کہ  اس دفعہ جب کشمیر پر حملہ ہوا پاکستان پر حملہ ہوا تو پاکستان جھکا نہیں، پچھلی حکومت کا ردعمل تھا کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائی وے کہہ دیں، اس حکومت نے بھارت کے چھ جہاز گرائے، خان صاحب کی حکومت کے بعد بھارت کہتا تھا کشمیر ہمارا اندرونی معاملہ بن چکا ہے، اب کشمیر بین الاقوامی معاملہ بن چکا ہے۔

بلاول بھٹو کی تقریر کے دوران اقبال آفریدی کے نعرے جب کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لئے دو ہی آپشن ہے یا سندھ طاس معاہدہ مان لے، اگر وہ نہیں مانتے تو پاکستان جنگ کرے گا،  بھارت ہار چکا اور پاکستان جیت چکا۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں ایک سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، اس دفعہ بھارت نے کوشش کی وہ ناکام رہا، اقوام متحدہ میں بھی پاکستان جیت چکا ہے بھارت ہار چکا ہے، انڈین لابی اور اسرائیل لابی نے پوری کوشش کی کہ پاکستان کو بدنام کرے، ہر محاذ پر ایک بار پھر بھارت ہارا پاکستان جیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ لڑائی کے نتیجے میں پاکستان کو پھر گرے لسٹ کیا جائے، بھارت کی تمام کوششیں ناکام رہیں، بہت ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان امن قائم کیا جائے، ہم بھارت کے عوام کا مقدمہ بھی لڑ رہے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے عوام کا فائدہ صرف اور صرف امن کے سلسلے میں ہوسکتا ہے، حکومت کی پالیسیز کے نتیجے میں بہت بہتری آئی ہے، ہماری پارٹی بجٹ کو سپورٹ کرے گی، دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے، بھارت آج تک کہہ رہا ہے یہ سیز فائر نہیں، اس صورت میں پاکستان نے جنگ کی تیاری کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی پروگرام کے بجٹ میں اضافے کی تعریف کرتا ہوں، وزیراعظم اور ان کی ٹیم کا شکر گزار ہوں، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ محنت کش پر ٹیکس زیادہ ہے، پیپلز پارٹی نے تنخواہوں اور پنشن میں تاریخی اضافہ کیا تھا۔


ان کا کہنا تھا کہ ہم ایسی کوشش کریں کہ بھارت کو امن کی طرف آنے مجبور کریں، پاکستانی عوام معاشی فرنٹ پر جنگ لڑی رہی ہے، مہنگائی کم ہونے پر وزیر خزانہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میں چاہتا کہ نان کمبیٹ بجٹ میں کمی ہوں لیکن غیر معمولی حالات میں غیر معمولی فیصلے لینے کرتے ہیں، بھارتی بیانات کے مطابق جنگ رکی نہیں بلکہ وقفہ آیا ہے۔

 

https://www.youtube.com/watch?v=DWKo1rSR1xM

 

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ملیر سے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 4 ایجنٹس گرفتار
  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی؛ انڈیکس میں  950 پوائنٹس کا اضافہ
  • اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 714ارب روپے کا اضافہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بڑی تیزی، 100 انڈیکس 5 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا
  • آپریشن بنیان مرصوص ایک تاریخی فتح سے ہمکنار ہوا، کور کمانڈر لاہور
  • ایشیاکپ 2025؛ بھارتی براڈ کاسٹر کے آفیشل پوسٹر سے پاکستان غائب
  • مشرق وسطیٰ میں جنگ کے باعث، اسٹاک مارکٹ میں 100 انڈیکس 3855 پوائنٹس گرگیا
  • ایران اسرائیل جنگ کے اثرات، پاکستان اسٹاک مارکیٹ گرگئی
  • جھوٹ کی بنیاد پر ایران کی نیوکلیئر سائٹس پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہیں، بلاول بھٹو
  • دشمن ایران کی حقیقی عسکری، سائنسی اور تزویراتی صلاحیتوں سے ناآشنا ہے، ناصر شیرازی کا خصوصی انٹرویو