باز آ جاؤ ورنہ۔۔۔۔ پاکستان کی واشگاف وارنِنگ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
سٹی42: پاکستان کی قیادت نے واضح الفاظ میں پیغام دیا ہے کہ بھارت کی بلا اشتعال جارحیت کا جواب دینے پر مجبور پاکستان اب تک صرف ملٹری اہداف کو ٹارگٹ کر رہا ہے۔ اگر بھارت ہٹ دھرمی سے باز نہ آیا تو پاکستان ہائی ویلیوڈ ٹارگٹس کو بھی ہِٹ کرے گا۔
دفاعی مارہین کا کہنا ہے کہ ہائی ویلیوڈ ٹارگٹس مین دشمن کے معاشی قوت فراہم کرنے والے ادارے بھی شامل ہو سکتے ہیں۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر داخلہ برطانیہ پہنچ گئے، چند پاکستانیوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی حکام سے بات چیت متوقع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی برطانیہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی چند پاکستانی شہریوں کی حوالگی کے معاملے پر برطانوی وزارتِ خارجہ کے حکام سے گفتگو متوقع ہے۔
محسن نقوی تین روزہ دورے پر برطانیہ میں موجود رہیں گے۔ اس دوران وہ چیئرمین پی سی بی کی حیثیت سے پی ایس ایل کے آئندہ سیزن کی لانچ تقریب میں بھی شرکت کریں گے، جو اتوار کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کی برطانوی فارن آفس کے حکام سے ملاقات طے ہے، جس میں چند مطلوب پاکستانیوں کی حوالگی کا مسئلہ زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ محسن نقوی ان افراد سے متعلق شواہد پہلے ہی پاکستان میں موجود برطانوی ہائی کمشنر کے حوالے کر چکے ہیں۔
دوسری جانب برطانوی فارن آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ہائی کمشنر کو دیے گئے یہ ڈوزیئر تاحال برطانیہ نہیں پہنچے۔