پاکستان کے جواب سے بھارتی معیشت لرز اٹھی، 83 ارب ڈالر کا نقصان
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جوابی کارروائیوں نے نہ صرف بھارت کی عسکری صلاحیتوں کو چیلنج کیا بلکہ اب بھارتی معیشت کو بھی شدید دھچکا پہنچا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت کو اسٹاک مارکیٹ میں اب تک 83 بلین ڈالرز کا نقصان ہو چکا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں شدید بےچینی کی فضا ہے، اور غیرملکی سرمایہ کاروں نے واضح طور پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کے روز مارکیٹ کے انڈیکسز میں تقریباً 0.
رائٹرز کے مطابق، اسٹاک مارکیٹ کے 13 بڑے شعبوں میں سے 12 شعبے شدید مندی کا شکار ہو چکے ہیں۔
ماہر اقتصادیات اویناش گورکشکا نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے مزید جوابی اقدامات کسی مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتے ہیں، جس سے بھارتی معیشت مزید دباؤ کا شکار ہو گی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی اشتعال انگیزی نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ بن رہی ہے بلکہ ملکی معیشت کو بھی زوال کی طرف دھکیل رہی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکی صدر کےبھارتی معیشت کو ’’مردہ ‘‘ قرار دینے پر راہول گاندھی کا مؤقف
نیو دہلی:بھارت کی حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دینے پر ردعمل دیتے ہوئے ان کے بیان کو درست قرار دیا اور نریندر مودی کی پالیسیوں پر تنقید کی اور کہا کہ مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔
بھارت کے اپوزیشن رہنماؤں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے معیشت کو مردہ قرار دینے کے بیان کو مودی حکومت کی ناکام خارجہ اور معاشی پالیسی سے تعبیر کیا اور بھارتی معاشی تجزیہ کاروں کی طرف سے سخت مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔
بھارتی کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ ٹرمپ نے سچ کہا ہے، بھارتی معیشت مردہ ہے اور اگر یہ بات کسی کو نہیں معلوم تو وہ ملک کے وزیراعظم اور وزیر خزانہ ہیں، صدر ٹرمپ نے ایک حقیقت کو بیان کیا ہے، مودی صرف صنعت کار گوتم اڈانی کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں۔
راہول گاندھی نے کہا کہ آج بھارت کے سامنے اصل مسئلہ یہ ہے کہ حکومت نے ہماری معیشت، دفاع اور خارجہ پالیسی تباہ کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے بھارتی معیشت کو مردہ قرار دے دیا
خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی معیشت کو ’’مردہ‘‘ قرار دیا تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف کے ساتھ ساتھ روس کے ساتھ تعلقات پر جرمانہ بھی عائد کرنے کی تنبیہ کردی گئی ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ بھارت ہمارا دوست ہے لیکن برسوں سے امریکا نے اس کے ساتھ بہت کم تجارت کی ہے کیونکہ ان کے ٹیرف دنیا میں سب سے زیادہ ہیں اور ان کی غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں نہایت سخت اور ناقابل قبول ہیں۔