پاکستان کا سائبر حملہ، بھارت اندھیروں میں ڈوب گیا، 70 فیصد بجلی گرڈ ناکارہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک:پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کر دیا، ہندوستان بھر میں رات اچانک اندھیرے چھا گئے جب ایک بڑے پیمانے پر پاکستان کی جانب سے کیے گئے سائبر حملے کے نتیجے میں ملک کے تقریباً 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ بنا دیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے نے نہ صرف شہروں بلکہ دیہی علاقوں کو شدید متاثر کیا بلکہ ملک کے 70 فیصد بجلی کے گرڈ کو ناکارہ کر دیا گیا۔
مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور کو بھی تباہ کر دیا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کر دیا
پڑھیں:
ڈی جی ایف آئی اے کے نام پر شہریوں کو ہراساں کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور جعل ساز ان پیغامات پر "ٹاپ سیکرٹ" کی جعلی مہر ثبت کرتے ہیں تاکہ ان کی جعل سازی کو مستند ظاہر کیا جا سکے۔
ترجمان نے بتایا کہ یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر کے خود کو سرکاری اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے پیغامات میں شہریوں کو "سائبر کرائمز" کے الزامات لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کسی بھی فرد کو اس نوعیت کا پیغام واٹس ایپ یا ای میل کے ذریعے نہیں بھیجتا۔
ترجمان نے کہا کہ عوام الناس سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک پیغام یا رابطے کی شکایت نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے پاس درج کرائیں جو کہ سائبر کرائم کی تحقیقات کے لیے مجاز ایجنسی ہے۔
شہریوں سے انہوں نے کہا کہ جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور اپنے ذاتی و مالیاتی معلومات ہرگز شیئر نہ کریں اور مزید معلومات کے لیے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔