جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا، وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے منہ توڑ جواب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا۔
وزیر دفاع نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا۔
انہوں نے لکھا کہ جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا، اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے: گورنر سندھ
—فائل فوٹوگورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف دنیا کر رہی ہے۔
مزار قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا ہے کہ ہم معرکہ حق کے بعد معرکہ معشیت مارنے جا رہے ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہم نے یہ ملک کلمے کے نام پر حاصل کیا ہے، انشاء اللّٰہ یہ ملک قیامت تک سلامت رہے گا، ہمارا عزم ہے کہ اس طرح سے ہی ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے یومِ آزادی کے موقع پر مزار قائد پر حاضری دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک رہیں گے، مزار قائد پر مختلف قونصل جنرل بھی پرچم کشائی کی تقریب میں شریک ہوئے، پاکستان خوشحال رہے گا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کو حقوق حاصل ہیں، ہم سب پاکستان کی سالمیت کے لیے کام کر رہے ہیں۔