کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ہفتے کو علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی حکومت کی کچھ اہم شخصیات جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھیں (فوجی اڈے پر) ان کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں کچھ اہم شخصیات ماری گئیں مگر تاحال حکومتی ذرائع ان کی تصدیق نہیں کر رہے تاہم ان کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔ پاکستان نے اپنے آپشنز کو استعمال کیا اور پاکستان ائیر فورس کے سائبر ونگ نے انڈیا کے اسٹریٹجک اداروں کی ویب سائٹس بھی ہیک کیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی ڈرونز نے نئی دہلی اور مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے وہ مراکز جہاں سے پاکستان کے خلاف ریاستی دہشتگرددی کے منصوبے بنائے جا رہے تھے ان پر حملہ کیا ہے۔ حامد میر نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی ائیر ڈیفنس سسٹم اور راجستھان ائیر فیلڈ کو بھی تباہ کیا جبکہ ادھم پور ائیر فیلڈ کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اہم شخصیات

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود فلائیٹ شیڈول متاثر، 150 پروازیں منسوخ

فائل فوٹو

پاک بھارت جنگ بندی اور فلائٹ شیڈول بہتر ہونے کے باوجود آج ملک بھر کی 150 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر سے درجنوں پروازیں غیر یقینی صورتحال کا شکار  ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ کراچی کی 45، لاہور کی 38 اور  اسلام آباد کی 40 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

اسی طرح ملتان کی 10، پشاور کی 11 اور سیالکوٹ کی 6 منسوخ کردی گئیں جبکہ منسوخ کی گئیں پروازوں میں 138 بین الاقوامی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی عرب میں غیر قانونی تارکین کیخلاف کارروائی، 15 ہزار گرفتار
  • پاک بھارت جنگ بندی کے باوجود فلائیٹ شیڈول متاثر، 150 پروازیں منسوخ
  • امریکی عدالت نے اسرائیلی مظالم پر احتجاج کرنے والی ترک طالبہ کو رہا کردیا
  • دارالحکومت میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی منصوبہ بندی مکمل
  • بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ بھارتی بزدلانہ حملے میں شہید بچوں کے نام
  • پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ
  • پاکستان کا   بھارت کیخلاف فتح ون میزائل کی لانچ  حملے میں شہید ہونیوالے بچوں کے نام  
  • مودی کا فالس فلیگ آپریشنز، غیورسکھوں کا بھارت کیخلاف کھڑے ہونے کا اعلان
  • لاہورہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف فوری گرینڈ آپریشن کا حکم