آذربائیجان میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر حالیہ کامیابی کا جشن منایا۔ 

یہ اظہارِ یکجہتی اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے آپریشن "بُنيانُ المَّرْصُوص" کے تحت دشمن کو مؤثر جواب دیا۔

مشکل حالات میں آذربائیجان اور ترکی نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا، جسے پاکستانی عوام اور حکومت نے سراہا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ترکی اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں دشمن کے متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس کے بعد دنیا بھر میں پاکستانی عوام کے حق میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔


 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف  

سیالکوٹ (نامہ نگار+نمائندہ خصوصی) سیالکوٹ میں مسیحی کمیونٹی کی جانب سے ایک روزہ پرئیر فیسٹیول وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نیلسن عظیم نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ فیسٹیول کی  پاسٹر انور فضل کی قیادت میں شرکاء نے"پاکستان زندہ باد "اور"پاک فوج پائندہ باد"کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ وفاقی خواجہ آصف نے مسیحی برادری کی پاکستان کیلئے خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام مذاہب، عقائد اور برادریوں کا مشترکہ وطن ہے۔ ہماری قومی یکجہتی ہی ہماری اصل طاقت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • باجوڑ کی شہید مسجد کی تعمیر مکمل،عوام کا اظہار تشکر
  • باجوڑ میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید مسجد کی تعمیر مکمل، عوام کا اظہار تشکر
  • آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
  • آذربائیجان: یوم  فتح پر خصوصی پریڈ، جدید ہتھیاروں کی نمائش، پاکستانی دستے کی خصوصی شرکت
  • پاکستان سب کا ، قومی یکجہتی ہماری اصل طاقت: خواجہ آصف  
  • جے ایف 17 تھنڈر کی باکو کی فضاﺅں میں گھن گرج، پاکستانی دستہ بھی شریک
  • پاکستانی مرد خوبصورت نظر آنے کیلیے کیا کررہے ہیں؟ ایاز سموں کا بڑا انکشاف
  • پاکستان، ترکی اور آذربائیجان کے تعلقات مضبوط، دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیر اعظم
  • پاکستان، ترکیہ اورآذربائیجان 3 ملک ہیں لیکن ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیر اعظم
  • آذربائیجان کی فتح کشمیریوں اور فلسطینیوں کے لیے مشعل راہ، وزیراعظم کا باکو میں فوجی پریڈ سے خطاب