ملک بھر میں جشن فتح، عوام سڑکوں پر نکل آئے، زبردست نعرے
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاک فوج کی بھارت کیخلاف زبردست کارروائی کے بعد لاہور اور راولپنڈی میں شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں زبردست نعرے بازی کی۔ شہریوں نے کہا کہ وہ ہر حال میں اپنی فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ملکی سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ دریں اثناء سیالکوٹ میں عوام کی جانب سے پاک فوج کے جوانوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ عوام باہر نکل آئے اور ٹینکوں پر آنے والے فوجیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ فتح میزائل کے بھی نعرے لگائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صباء اصغر علی کی زیرصدارت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پاک فوج کے
پڑھیں:
پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے: یوسف رضا گیلانی
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی—فائل فوٹوچیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ مسلم امہ کے اتحاد اور یکجہتی کا طاقتور پیغام ہے، یہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ ایک سنگِ میل ثابت ہو گا۔
سعودی عرب کے 95ویں قومی دن کے حوالے سے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس سے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے سعودی شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عوام کو نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ پُر عزم رہا ہے، حرمین شریفین کے تحفظ کو پاکستان اپنی مقدس ذمے داری سمجھتا ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ صرف ذمے داری ہی نہیں بلکہ مقدس فریضہ اور اعزاز ہے، انتہا پسندی، ابھرتے خطرات اور اسلاموفوبیا کے خلاف یکجہتی کی اشد ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جدید سعودی عرب شاہ سلمان، ولی عہد محمد بن سلمان کی جدوجہد کا ثمر ہے، سعودی عرب اسلامی دنیا میں استحکام، ایمان اور ترقی کی روشن علامت ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی سفارتی خدمات کو خراجِ تحسین کرتے پیش ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا انتہائی قریبی دوست ملک ہیں، دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات خطے کے امن، ترقی و خوش حالی کے لیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔