City 42:
2025-08-11@11:27:42 GMT

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک: کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہارئی 21 کلو میٹر تھی۔

زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلو میٹر دور تھا۔

زلزلے کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے تاہم فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

خیبرپختونخوا؛ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکز ملزم گرفتار

چارسدہ:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخوا کے علاقے چارسدہ میں کارروائی کے دوران نوجوانوں کو لیبیا کے راستے یورپ بھجوانے اور ان کی زندگیوں سے کھیلنے والے گینگ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اسی سلسلے میں لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران منظم گینگ کا مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کو گرفتار کرلیا گیا اور اس سے قبل بھی گینگ کے ملزمان صدام، درویش خان اور الیاس خان گرفتار ہو چکے ہیں۔

 ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان جعلی ویزوں اور دستاویزات کے ذریعے انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے اور مذکورہ گینگ کے کارندے سہولت کار اور رابطہ کار کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے مرکزی ملزم عادل عرف شیر خان کی نشان دہی کی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم عادل لیبیا سے یورپ کے لیے غیر قانونی سمندری راستے سے انسانی اسمگلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے، ملزم عادل واٹس ایپ کے ذریعے معصوم شہریوں سے رابطہ کرتا اور انہیں لیبیا کے ویزے فراہم کرتا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مہاجرین کو لیبیا پہنچانے کے بعد یورپ کے لیے سمندری سفر پر روانہ کیا جاتا تھا۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کو چھاپہ مار کارروائی کے دوران چارسدہ سے گرفتار کیا گیا اور گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نیٹ ورک میں شامل دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ترکیہ سمیت مختلف ممالک میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج، غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی 24 گھنٹے بند رہے گی
  • ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، زلزلے کے جھٹکے متعدد صوبوں میں محسوس کیے گئے
  • کوئٹہ: زیارت کا ضلعی افسر بیٹے سمیت اغواء، مسلح افراد نے سرکاری گاڑی کو بھی آگ لگا دی
  • سپیزنڈ دھماکے کے بعد بلوچستان میں ٹرین آپریشن معطل کرنے کا اعلان
  • لاہور سے کراچی، کوئٹہ سمیت دیگرشہروں کو جانیوالے مسافروں کیلئے بری خبر
  • ہانیہ عامر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئیں
  • وزیراعظم سے عبد المالک بلوچ کی ملاقات ،مختلف امورپر غور
  • ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، میدانی علاقوں میں گرمی اور حبس برقرار
  • خیبرپختونخوا؛ لیبیا کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا مرکز ملزم گرفتار