کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
کوئٹہ اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کا مرکز کوئٹہ سے 125 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا اور زیرزمین گہرائی 21 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ حکام نے شہریوں سے کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہیلپ لائن سے رابطے کی اپیل کی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روس کے کوریل جزائر کے مشرق میں 6 شدت کا زلزلہ
روسی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروے اور روسی زلزلہ پیما مرکز نے اس زلزلے کی تصدیق کی ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے دور دراز کوریل جزائر کے مشرقی علاقے میں ہفتے کے روز 6.0 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ روسی خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آیا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی، امریکی جیولوجیکل سروے اور روسی زلزلہ پیما مرکز نے اس زلزلے کی تصدیق کی ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم حکام نے متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کردیا ہے تاکہ نقصان کا درست اندازہ لگایا جا سکے، کوریل جزائر ایک فعال زلزلہ خیز خطے میں واقع ہیں، جہاں زمین کی ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت اکثر زلزلوں کا سبب بنتی ہے۔ زلزلے کے بعد خطے میں سونامی کا کوئی خطرہ ظاہر نہیں کیا گیا تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت مقامی رہائشیوں کو الرٹ پررکھا گیا ہے۔