سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے؛ بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں جمہوریت عظیم قربانیوں کے بعد ملی ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے سانحہ 12 مئی 2007 کی برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں پر بہایا گیا خون رائیگاں نہیں گیا، بلکہ وہ آج ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک توانا علامت بن چکا ہے۔ انہونے کہا کہ سانحہ 12 مئی ہماری قومی تاریخ کا ایک سیاہ دن ہے، جس روز انسانی جان کی حرمت پامال اور جمہوری اقدار کو دن دہاڑے روندا گیا، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمیں جمہوریت عظیم قربانیوں کے بعد ملی ہے۔
مختلف تھانوں میں انچارج انویسٹی گیشنز کے تقرر و تبادلے
بلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے عوام، وکلاء، سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی نے آئین کی سربلندی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔ درجنوں بے گناہ شہریوں کو بے رحمی سے شہید اور سینکڑوں کو زخمی کیا گیا صرف اس لیے کہ وہ جمہوریت، آئین اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے آگے بڑھنا ہے تو ہمیں ایسے المناک سانحات کو دہرانے سے روکنا ہوگا، پیپلز پارٹی شہداء کے خاندانوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے اور اس جدوجہد کا حصہ رہے گی۔
ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی قیادت میں تجاوزات کیخلاف وسیع آپریشن
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم سانحہ 12 مئی کے شہداء کو نہیں بھولے، نہ ہی قوم نے فراموش کیا ہے، اور ہماری آنے والی نسلیں بھی اس المناک دن کے مجرموں کی ہمیشہ مذمت کرتی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آمریت اور تشدد کا سامنا کیا ہے اور قربانیوں کی طویل تاریخ اس کی گواہ ہے، آج کا دن ان عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرنے کا دن ہے۔
واضح رہے کہ 12 مئی 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی کراچی آمد پر فائرنگ کے واقعات رونما ہوئے تھے۔ فائرنگ سے جاں بحق 50 سے زائد شہریوں کے اہلخانہ آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔
سہیلی کے گھر جانیوالی 13 سالہ لڑکی زیادتی کا نشانہ بن گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹوپاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے بعد جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
پاکستان میں دہشت گردی کروانے والا راجواڑی میں بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کا تربیتی مرکز بھی تباہ کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔
چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے ذمے دار کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی، بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟
ان کا مزید کہنا ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے، ہم نے اپنے سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار کیا۔
بلاول بھٹو زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت مسلسل پاکستان میں دہشت گردی کی حمایت کر رہا ہے۔