“وہ آئے،مارا ، چلتے بنے اور ہم دیکھتے رہ گئے” تیجسوی پراکاش نے پاکستانی شاہینوں کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے اپنا دکھڑا سنا دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
لاہور (ویب ڈیسک) بھارت کی ہرزہ سرائی کے جواب میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے انڈیا کو کاری ضرب لگائی اور بعدازاں ان شاہینوں کی فلائیٹ سے قبل مبینہ طور پر رجسٹر میں اندراج اور دستخط کرنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں ، اب یہی تصویر ایک بھارتی سوشل میڈیا صارف تیجسوی پراکاش نے بھی شیئر کی ہیں اور ساتھ ہی اپنے جذبات کابھی اظہار کیا۔
انہوں نے لکھا کہ “ہمارے لیے ذلت کا لمحہ۔
پاکستان ایئرفورس کے تین پائلٹوں نے پہلے الوداعی خطوط لکھے اور ایک خودکش کارروائی جیسے مشن پر نکلے ،ہمارے تین بڑے ایئربیسز پر حملہ کیا، تمام ترمشکلات کے باوجود ، انہوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا اور بحفاظت واپس لوٹ گئے۔
ہم، اپنے تمام ریڈار، طاقت اور تیاری کے باوجود انہیں روک نہیں سکے، وہ آئے۔ انہوں نے مارا۔ وہ چلے گئے۔ اور ہم دیکھتے رہ گئے۔
A moment of deep humiliation for us.
Three PAF pilots wrote farewell letters before what was expected to be a suicide mission striking three of our major airbases.
Against all odds, they hit their targets and returned safely.
We, with all our radar, might, and preparation,… pic.twitter.com/DKM01fEQqd
— Tejasswi Prakash (@Tiju0Prakash) May 10, 2025
مزیدپڑھیں:ایرانی وزیرخارجہ کوگالی دینامیجر گورو آریا کومہنگاپڑ گیا
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستانی طیارے گرانے کابھارتی دعویٰ بے بنیاد‘ مضحکہ خیز ہے، عر فا ن صدیقی
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستانی طیارے گرانے کے نئے بھارتی دعوے کو بے بنیاداور مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا یہ جھوٹے دعوے عالمی سطح پر بھارت کی مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ جھوٹ کبھی بانجھ نہیں رہتا بلکہ مزید جھوٹ پیدا کرتا ہے، مودی سرکار کا یہ دعوی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ نجی ٹی وی چینلز سیگفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے خواجہ آصف یا کسی بھی رہنما کی ملاقات کو غیر معمولی یا سازش کے رنگ میں پیش کرنا درست نہیں۔ یہ معمول کی سیاسی ملاقاتیں ہیں جنہیں غیر ضروری طور پر بڑھا چڑھا کر میڈیا میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس ملاقات کو کسی سرکاری افسر کی گرفتاری سے جوڑنا درست نہیں۔ تحریک انصاف کے 14 اگست کو احتجاج کے اعلان کے سوال پر انہوں نے کہا پی ٹی آئی عوامی طاقت کھو چکی ہے اور اب کوئی ان کے لیے سڑکوں پر نکلنے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست کی قومی تقاریب کو احتجاجی رنگ دینا 9 مئی سوچ کا تسلسل ہے۔ حکومت کو پی ٹی آئی سے کوئی خطرہ نہیں۔