UrduPoint:
2025-11-10@00:40:52 GMT

آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا

اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT

آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، 'معرکہ حق' قرار دے دیا گیا

راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 12 مئی 2025ء ) آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل، "معرکہ حق" قرار دے دیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص6اور7 مئی کے درمیان بھارتی حملوں کے جواب میں کیا گیا، ہم نے بھارت کو جواب دے کر اپنے شہداء کے خون کا حساب لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

پاکستان نے 22اپریل سے 10 مئی کی صورتحال کو معرکہ حق قرارد دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کے مطابق پاکستانی میڈیا بھارتی پروپیگنڈے اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران آہنی دیوار کی طرح کھڑا رہا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ الحمداللہ! پاک فوج نے عوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کیا، پاکستانی عوام نے بھی پاک فوج کا پورا ساتھ دیا،آپریشن بنیان مرصوص6اور7 مئی کے درمیان بھارتی حملوں کے جواب میں کیا گیا، بھارت کی جانب سے حملوں میں معصوم شہری ، خواتین اور بچے شہید ہوئے، پاکستان نے شہریوں کا قتل اور انصاف فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرنے کا عزم کیا تھا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم نے بھارت کو جواب دے کر اپنے شہداء کے خون کا حساب لے لیا، ہمارے دل اور ہمدردیاں شہدا کے خاندان کے ساتھ ہیں، ہم اپنے زخمی ہم وطنوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، نوجوان سائبرمحاذ پر سپاہی بن کر دشمن کا مقابلہ کرتے رہے، قوم کے حوصلے اور دعاؤں نے پاک فوج کو ناقابل شکست قوت دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی 26فوجی تنصیبات کو پاکستان کی جانب سے ٹارگٹ کیا گیا، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی رحمت اور غیبی نصرت پر شکر گزار ہیں، اللہ تعالیٰ نے مؤمنوں کو حکم دیا ہے کہ جب اُن پر ظلم ہو تو وہ اس کا جواب دیں، ہم سجدہ شکر بجالاتے ہیں کہ میدانِ جنگ میں اپنے عزم کو فیصلہ کن اقدامات میں بدلنے کی توفیق عطا فرمائی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی مسلح افواج کے ہر افسر، سپاہی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جوانوں نے اپنی جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے ذریعے میدانِ جنگ میں یہ کامیابی ممکن بنائی، مسلح افواج پوری قوم کی جرأت مندانہ اخلاقی طاقت، پختہ عزم، حمایت اور دعاؤں پر شکریہ ادا کرتی ہیں، بلاشبہ یہی حمایت پاکستان کی مسلح افواج کے لیے سب سے مؤثر قوت ثابت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے یکجہتی کا مظاہرہ کیا، وزیراعظم، کابینہ ارکان نے ملک کی تقدیر بدلنے والے فیصلے کئے اور نازک مرحلے پر قوم کی رہنمائی کی، پاکستان کا ردِعمل تینوں افواج کے باہمی اشتراک کا ایک مربوط مثالی مظاہرہ تھا۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بروقت صورتِ حال کی آگاہی، نیٹ ورک پر مبنی جنگی صلاحیتوں سے ممکن ہوا، فضائی، زمینی، بحری اور سائبر محاذوں پر اس ہم آہنگی نے بجلی کی طرح تیزی سے کارروائی کو ممکن بنایا، تمام پلیٹ فارمز نے یکجہتی کے ساتھ کام کرتے ہوئے منتخب کردہ اہم مقامات پر مربوط نتائج حاصل کئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا پریشن بنیان مرصوص ترجمان پاک فوج مسلح افواج کے مطابق کیا گیا ایس پی

پڑھیں:

بنوں میں سرچ آپریشن، 7 ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید

پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ، 10 اہلکار زخمی،فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری زخمی ہوئے
شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں بنوں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ملک دشمن ہلاک ہو گئے۔ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے سرچ آپریشن جاری تھا کہ دہشتگردوں نے گھات لگا کر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیاڈی پی او نے مزید بتایا ہے کہ کارروائی کے دوران پولیس کا ایک اہلکار شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر 4 شہری بھی زخمی ہوئے ہیں۔شہید پولیس اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے علاقے میں ناکہ بندی سخت کر دی اور علاقے میں سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ وقومی اسمبلی کی مشترکہ کمیٹیوں کا اجلاس ،مسلح افواج کے سربراہوں کے تقرر سے متعلق مجوزہ ترمیم منظور
  • خواب اقبال کی مکمل تکمیل ابھی تک ادھوری ہے‘ رہنماجماعت اہلسنت
  • معرکہ حق میں دنیا نے جنگی صلاحیتیں دیکھ لیں، مستقبل پر بھی نظر رکھنی ہے: شہباز شریف
  • گھوٹکی: کچے میں مارے جانیوالے 8 ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی
  • احتجاج کے باعث پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر
  • آذربائیجان کی بہادر افواج نے بلند حوصلے سے کامیابی حاصل کی؛ وزیراعظم
  • ون ڈے سیریز: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن معرکہ آج ہوگا
  • بنوں میں سرچ آپریشن، 7 ملک دشمن ہلاک، اہلکار شہید
  • تجاوزات کی آڑ میں لوٹ مار آپریشن بند کیا جائے ،محبوب اعظم
  • گھوٹکی، انتہائی مطلوب شاہو کوش بھی ہلاک ڈاکوؤں میں شامل