بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر لودھراں میں ’سلام پاک فوج‘ ریلی، عوام کی بھرپور شرکت
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر لودھراں میں ’سلام پاک فوج‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے حق میں ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لودھراں میں ریلی کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔
ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کو دشمن کے خلاف تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور جشن منایا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کی جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔
ریلی میں انجمن تاجران، سیاسی و سماجی شخصیات، بچوں اور بزرگوں نے قومی پرچم اٹھائے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو خراج تحسین ریلیوں کا انعقاد ثبوت ہے کہ عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان کی عوام جانتی ہے کہ ان کی بہادر مسلح افواج ملک کی حفاظت کے لیے جان کی بھی پرواہ نہیں کرتیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت معرکہ پاکستان بھارت جنگ ریلی کا انعقاد سلام پاک فوج سیز فائر لودھراں وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت معرکہ پاکستان بھارت جنگ ریلی کا انعقاد سلام پاک فوج سیز فائر لودھراں وی نیوز کا انعقاد پاک فوج
پڑھیں:
گورونانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور کے اشتراک سے کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ کرتار پور پاکستان زندہ باد اور سے سری اکال کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت، مہمان نوازی،کبڈی فیسٹول کے انعقاد پر میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، سی سی او کرتاپور مینجمنٹ ابوبکر آ فتاب قریشی ا ور کبڈی فیڈریشن کا شکر گزار ہیں۔ تقریبا ت کا انعقاد، مہمان نوازی پوری دنیا کی سکھ قوم کے لیے امن کا پیغام ہے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور لوکل سکھ سنگت اور بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ سکھ یاتری آج گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔