باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سابق بھارتی جنرل کا کہنا تھا کہ شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے، جتنا پاک فوج نے کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی ساز و سامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق بھارتی جنرل چینی جنگی ساز و سامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت پر افواج پاکستان کے بھرپور ردعمل پر دنیا بھر میں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے، بھارتی جنرل آپریشن "بُنْيَانٌ مرصوص" کا ذکر پاک فوج اور چینی جنگی ساز و سامان کا بہترین استعمال سے کر رہے ہیں۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کا کہنا  تھا کہ شاید جنگی ساز و سامان کا اتنا اچھا استعمال چینی خود نہ کرتے، جتنا پاک فوج نے کیا، پاکستان کی مسلح افواج نے چینی جنگی ساز و سامان کو چین سے بھی بہتر استعمال کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں اس مہارت پر پاکستان کے بجائے چین سے لڑنا پسند کروں گا، کامیاب آپریشن "بُنْيَانٌ مرصوص" کی تعریف اب بھارتی سابقہ جنرلز بھی کر رہے ہیں۔ دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل پی آر شنکر کی باتیں ثابت کرتی ہیں کہ پاکستان کی مسلح افواج پروفیشل ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چینی جنگی ساز و سامان بھارتی جنرل مسلح افواج

پڑھیں:

چینی دفاعی ماہر نے جنگی میدان میں کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا

بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن)برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔

پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو نہیں ہوسکتی۔سٹاک ہوم پیس ریسرچ سینٹر کے مطابق پاکستان کے پاس 81 فیصد فوجی سامان چین کا بنا ہوا ہے جس میں نصف سے زیادہ 400 طاقتور لڑاکا طیارے شامل ہیں۔

پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کئے گئے بھارتی دفاعی نظام ایس 400 کی اہمیت کیا ہے؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستانی مسلح افواج کے معترف
  • سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان اور پاکستانی افواج کے گرویدہ
  • سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازو سامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ نکلے
  • سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعمال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ
  • سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں پاکستانی مسلح افواج کے گرویدہ
  • سابق بھارتی جنرل چینی جنگی سازوسامان کے استعال میں افواج پاکستان کے گرویدہ
  • "پاکستانی چینی ہتھیار چینیوں سے بھی بہتر استعمال کرتے ہیں، ان کو لڑنا آتا ہے" بھارتی فوج کے ریٹائرڈ جنرل کا بیان
  • پاک فوج نے چینی اسلحے کو چین سے بہتر استعمال کیا: بھارتی سابق جنرل کا اعتراف
  • چینی دفاعی ماہر نے جنگی میدان میں کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا