آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص میں فیصلہ کامیابی پر شمالی وزیرستان میں یومِ تشکر
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
پاک فوج کی جانب سے بھارت کو آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص میں فیصلہ کن شکست دینے پر آج شمالی وزیرستان میں یومِ تشکر منایا گیا اور گورنر کاٹیج سے یونس خان اسپورٹس کمپلیکس تک ریلی نکالی گئی۔
ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر و ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر میران شاہ، پولیس، علما کرام، مشران، تاجر برادری، طلبا اور عام شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیے: آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کے ناپاک ارادوں کو کچل کر رکھ دیا ہے، یہ قوم اپنے محافظوں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار ہے۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی، افواج پاکستان کی فتح اور شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان مرصوص اجتماع ریلی یوم تشکر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص ریلی یوم تشکر شمالی وزیرستان
پڑھیں:
آزاد کشمیر: چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کیلئے وزیراعظم کو نام بھیجنے کی ہدایت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے فوری طور پر ناموں کا پینل چیئرمین کشمیر کونسل کو بھجوایا جائے۔
یہ فیصلہ چوہدری اعجاز حسین کھٹانہ کی درخواست پر سنایا گیا، جس میں عدالت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں اب دس ماہ سے بھی کم وقت باقی ہے، مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ ابھی تک چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی تقرری عمل میں نہیں لائی گئی۔ اس تاخیر سے انتخابی عمل اور شفافیت پر سوالات اٹھ سکتے ہیں۔
ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ آئینی اداروں کو معطل یا نامکمل رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عدالت کا مؤقف ہے کہ بروقت تقرریاں نہ ہونے کی صورت میں مستقبل میں انتخابات کے انعقاد میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں، جو جمہوری عمل کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آزاد کشمیر میں بروقت اور شفاف انتخابات یقینی بنانے کے لیے سنگِ میل ثابت ہو سکتا ہے، اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ جلد از جلد اس سلسلے میں اقدامات کرے تاکہ عوام کے جمہوری حقوق محفوظ رہیں۔