گلگت بلتستان میں یوم تشکر، پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
ترجمان جی بی حکومت نے کہا کہ بھارت کی خوش فہمی اور گھمنڈ کو شاہینوں نے خاک میں ملا دیا ہے، دہلی اور گجرات کے در و دیوار پاکستانی شاہینوں کے قدموں کی چاپ سے آشنا ہیں، دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ شاہینوں نے فضا پر راج گیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وائس آف گلگت بلتستان کے زیر اہتمام افواج پاکستان اور پاکستان کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے یوم تشکر منایا اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کی، ریلی کے شرکاء سے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق، متحدہ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین محمد قاسم، یوتھ کونسل چیئرمین فواد احمد، پرعزم یوتھ کے صدر اذہان و دیگر نے خطاب کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ آج ہم گلگت بلتستان میں یوم تشکر منا رہے ہیں، ہم نریندر مودی کی جارحیت کو مسترد کرتے ہوئے افواج پاکستان کے دلیرانہ ردعمل پر پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی خوش فہمی اور گھمنڈ کو شاہینوں نے خاک میں ملا دیا ہے، دہلی اور گجرات کے در و دیوار پاکستانی شاہینوں کے قدموں کی چاپ سے آشنا ہیں، دنیا کی تاریخ میں پہلی دفعہ شاہینوں نے فضا پر راج گیا۔
ان کا کہنا تھا پاکستانی افواج کی بھرپور کارروائی کے بعد نریندر مودی کے ہوش ٹھکانے آئے اور جنگ سے راہ فرار اختیار کرتے ہوئے عالمی طاقتوں سے ثالثی کیلئے رجوع کیا۔ پاکستان کا دفاع اور بدلہ تاریخ کا حصہ بن چکا ہے اور یہ بات دنیا پر عیاں ہو چکی ہے کہ پاکستان کوئی گاجر مولی نہیں جسے آسانی سے کاٹ دیا جائے بلکہ وہ طاقت ہے جس نے مستقبل میں مسلم امہ کو لیڈ کرنا ہے، سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنا مودی کے بس کی بات نہیں کیونکہ اس کا ضامن عالمی بنک ہے اور کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ ہے، کشمیریوں کو حق خودارادیت کا حق اقوام متحدہ نے دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ جنگی ماحول کے دوران بھارت کے خلاف اور افواج پاکستان کے حق میں سب سے زیادہ عوام گلگت بلتستان کی سڑکوں پر نکلے، ہم سپہ سالار جنرل عاصم منیر کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان شاہینوں نے نے کہا کہ
پڑھیں:
پنجاب اسمبلی: عوام دوست بجٹ پر مریم نواز کو خراج تحسین کی قرارداد جمع
لاہور:ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی گئی۔
قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ٹیکس فری اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مریم نواز کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی مبارکباد کے مستحق ہیں، مریم نواز نے صحت، تعلیم، زراعت اور ترقیاتی بجٹ میں تاریخی اضافہ کیا۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بجٹ میں طلبہ اور خواتین کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ نوجوان طبقہ مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کا ٹیکس فری بجٹ عوامی امنگوں کا ترجمان ہے، یہ ایوان عوامی خدمت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، یہ ایوان عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں لانے کے لیے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھے گا۔