پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تعداد جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاک فوج نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی جارحیت میں شہید افسران اور شہریوں کی تعداد جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس) پاک فوج نے 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت کی مسلح افواج کی جانب گئی جارحیت میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد بتا دی ہے، جن میں متعدد فوجی جوان بھی شامل ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارت کی مسلح افواج نے بلااشتعال، قابلِ مذمت اور بزدلانہ حملے کرتے ہوئے نہتے پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا۔ ان سفاکانہ حملوں میں خواتین، بچے اور بزرگ نشانہ بنے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 40 پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جب کہ 121 افراد زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل ہیں۔
بیان کے مطابق پاکستانی مسلح افواج نے اس سنگین جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ”معرکۂ حق“ کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی، جس کا نام ”آپریشن بنیان مرصوص“ رکھا گیا۔ ان کارروائیوں میں دشمن کو ٹھوس اور ٹھیک نشانہ بناکر بھاری نقصان پہنچایا گیا، اور پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع کرتے ہوئے 11 پاکستانی فوجی جوان شہید ہوئے اور 78 زخمی ہوئے۔ یہ جوان قوم کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے جرأت، وفاداری اور بے مثال قربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شہداء:
نائیک عبد الرحمٰن
لانس نائیک دلاور خان
لانس نائیک اکرام اللہ
نائیک وقار خالد
سپاہی محمد عدیل اکبر
سپاہی نثار
پاک فضائیہ کے شہداء:
اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف
چیف ٹیکنیشن اورنگزیب
سینیئر ٹیکنیشن نجیب
کارپورل ٹیکنیشن فاروق
سینیئر ٹیکنیشن مبشر
قوم ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جن کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کی جرأت اور حب الوطنی پاکستان کے دفاع کی علامت بن چکی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم شہید شہریوں اور فوجی اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہے۔ قوم کسی بھی جارحیت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنی کھڑی ہے۔ اگر آئندہ کبھی پاکستان کی خودمختاری یا سرحدی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو دشمن کو فی الفور، ہمہ جہت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآپریشن سندور ،بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی آپریشن سندور ،بھارت ماتا کی مانگ میں راکھ بھر گیا، سینیٹر عرفان صدیقی پشاور میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹر اڑانے پر پابندی، دفعہ 144نافذ جی ایچ کیو حملہ کیس، رہنما پی ٹی آئی کی امریکا جانے کی اجازت سے متعلق درخواست مسترد نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے سعودی سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں پر تبادلہ خیال آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ کا دورہ ، معرکہ حق کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت وزیراعظم کا آپریشن معرکہ حق کے شہدا اور زخمیوں کیلئے پیکیج کا اعلان، ورثا کا ایک کروڑ دیئے جائیں گےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی درمیانی شب اور 7 مئی پاک فوج
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔