1 روپے کی بھی بجلی پیدا نہ کرنے والے پاور پلانٹ کو 11 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) 1 روپے کی بھی بجلی پیدا نہ کرنے والے پاور پلانٹ کو 11 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف، انتہائی کم بجلی پیدا کرنے والے 3 پاور پلانٹس کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کیلئے عوام پر 69 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹرانسمیشن نظام کی ناکافی کارکردگی کے باعث بجلی کے صارفین پر 69 ارب روپے کی اضافی صلاحیتی ادائیگیوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ایک رپورٹ کے مطابق تین بڑے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پورٹ قاسم، چائنا پاور، اور لکی الیکٹرک کو مجموعی طور پر معمولی سے بجلی کی پیدوار کے باوجود 69 ارب روپے سے زائد ادا کر دیے گئے۔ تینوں پاور پلانٹس انتہائی کم صلاحیت پر چلتے رہے، پھر بھی انہیں بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔ پورٹ قاسم کا استعمال صرف 1 فیصد، چائنا پاور کا 10 فیصد، اور لکی الیکٹرک کا 0 فیصد رہا۔ اس کے باوجود، ان پلانٹس کو بالترتیب 26.95 ارب روپے، 30.88 ارب روپے، اور 11.26 ارب روپے کی صلاحیتی ادائیگیاں کی گئیں۔ یوں مجموعی طور پر 69.09 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔ ان ادائیگیوں کا مکمل بوجھ صارفین پر ڈالا گیا ہے۔
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ارب روپے سے زائد روپے کی
پڑھیں:
کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کرنے کا فیصلہ
بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں میں انٹریٹڈ جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایس تھری کے تحت کراچی میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ (ٹی پی ون اور ٹی پی فور) قائم کیے جا رہے ہیں۔ ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ایس تھری پروجیکٹ سے متعلق اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کو سی ای او واٹر بورڈ اور میئر کراچی نے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر کراچی میں روزانہ 400 تا 450 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر پیدا ہوتا ہے، زیادہ تر ویسٹ واٹر لیاری اور ملیر ندیوں میں انٹریٹڈ جاتا ہے، ایس تھری پروجیکٹ سے ویسٹ واٹر کو ٹریٹ کر کے جاری کرنا ہے، تاکہ ماحول اور سمندری جیوت کو محفوظ کیا جا سکے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ ایس تھری ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ایک مکمل انفرا اسٹیکچر ہے، جس کے منگھوپیر میں 180 ایم جی ڈی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا ہے۔
وزیراعلیٰ کو بریف کیا گیا کہ ٹی پی ون 100 ایم جی ڈی گٹر باغیچا کے پاس قائم ہو رہا ہے، جس میں گجر اور اورنگی نالوں کا گندا پانی صاف کیا جائے گا۔ ٹی پی ون کے تحت 100 ایم جی ڈی ویسٹ واٹر کی ٹریٹمنٹ کے تحت 35 ایم آئی جی ڈی کے پلانٹ کی بحالی ہے، 100 ایم آئی جی ڈی میں سے 65 ایم آئی جی ڈی کیلئے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی توسیع ہو رہی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہ کیا گیا کہ 35 ایم آئی جی ڈی پلانٹ کی بحالی کے کام کی پیش رفت 67 فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ نے ٹی پی ون کے تمام الیکٹرکل کام اگست 2025ء تک مکمل کرنے کی ہدایت دے دی۔