بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3.64 روپے کمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فروری 2025 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے تحت صارفین کو بجلی کے بلوں میں 3.64 روپے فی یونٹ کا ریلیف دیا جائے گا۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق یہ ریلیف مئی 2025 کے بلوں میں صارفین کو منتقل کیا جائے گا، جس کا اطلاق صرف کے الیکٹرک کے صارفین پر ہوگا۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
فیصلے کے مطابق، نیپرا نے جنریشن ٹیرف سے متعلق اپنے پچھلے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے، جو جولائی 2023 سے کنٹرول پیریڈ کے لیے ہے، فروری 2025 کے ایف سی اے میں شامل جزوی لوڈ، اوپن سائیکل، ڈیگریڈیشن کروز اور اسٹارٹ اَپ لاگت کے لیے 3 ارب روپے کی عارضی رقم کو برقرار رکھا ہے۔
نیپرا نے ان اضافی اخراجات کو منفی فیول کاسٹ ویری ایشن کے ذریعے ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ مستقبل میں صارفین پر کوئی اضافی بوجھ نہ پڑے۔
ڈونلڈ ٹرمپ قطر سے لگژری طیارہ بطور تحفہ قبول کرنے پر رضامند
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد گزشتہ دو روز سے ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آ رہی تھی لیکن اب پھر سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3700 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے کے بعد 344200 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 3173 روپے اضافے کے بعد 295096 روپے کا ہو گیاہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 270514 روپے ہوگئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 37 ڈالر اضافے کے بعد 3258 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ سونا