پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی سے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی دھوم مچ گئی۔

بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا ذہانت اور مہارت سے بخوبی استعمال کیا۔

جس کے باعث بھارت کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے خزاں رسیدہ پتّوں کی مانند ٹوٹ کر گرنے لگے تھے۔

پاک فضائیہ کی اس شاندار جوابی کارروائی نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ پاکستان کے زیر استعمال چینی ہتھیاروں کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کم تر سمجھا جاتا تھا۔

پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت نے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعداد کے بارے میں عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق اس کے بعد سے چین کی جے 10 سی بنانے والی کمپنی کے حصص میں 55 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب 6کروڑ امریکی ڈالر) سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

علاوہ ازیں ’گلوبل ٹائمز‘ کے سابق ایڈیٹر ہو شی جن نے بھی کہا کہ اگر پاکستان کے فضائی حملے کامیاب ثابت ہوئے تو تائیوان کو مزید خوف زدہ ہونا چاہیے۔

دوسری جانب رافیل طیارے بنانے والی فرانس کی کمپنی کے شیئرز روزانہ کی بنیاد پر گرتے جا رہے ہیں۔

چینی طیاروں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اس کامیابی سے تائیوان بھی تشویش کا شکار نظر آتا ہے کیوں کہ چین اپنے جے 10 سی طیارے تائیوان اور چین کے درمیان سمندرپر گشت کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔

ایک بات اور قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے پاس موجود جے 10 سی طیاروں پر نصب چینی ساختہ پی ایل 15 ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی بھی حیران کن رہی ہے۔

بلوم برگ کے مطابق بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبروں کے بعد ان پی ایل 15 ائیر ٹو ائیر میزائلوں کے کچھ ٹکڑے بھی ملے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے یہ پی ایل 15 ائیر ٹو ائیرمیزائل اپنی پہلی جنگی آزمائش میں کافی کامیاب رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ آواز سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے اُڑنے والے پی ایل 15 میزائل مغربی ممالک کے بنائے گئے ہتھیاروں سے کسی صورت کم نہیں۔

بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ہتھیاروں کی اس شاندار کامیابی سے چین کے صدر شی جنپنگ کے 2027ء تک چینی فوج کو جدید اور ہمہ جہت فورس بنانے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔

پاکستان کے زیر استعمال چینی ساختہ ہتھیاروں کی اعلیٰ اور بھارت کے فرانسیسی طیاروں کی مایوس کن استعداد اور صلاحیت نے عالمی قوتوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہتھیاروں کی چینی ساختہ پاکستان کے پاک فضائیہ بلوم برگ کے مطابق پی ایل 15

پڑھیں:

ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم میں انٹری؛ ٹریلر نے دھوم مچا دی

بھولا کے کردار سے شہرت حاصل کرنے والے عمران اشرف اب بھارتی پنجابی فلم انڈسٹری میں قدم رکھ رہے ہیں۔

عمران اشرف کی پہلی فلم "اینا نوں رہنا سہنا نی آوندا" کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ اس فلم میں وہ ایک غیر قانونی تارک وطن کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی مزاح، جذبات اور سماجی مسائل کا حسین امتزاج ہے۔ عمران اشرف کے ساتھ بھارتی پنجابی گلوکار جسی گل بھی نمایاں کردار میں موجود ہیں۔

فلم کے ٹریلر کو مداحوں نے خوب سراہا ہے اور سوشل میڈیا پر عمران اشرف کو بے پناہ دعائیں دی جا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں مودی سرکار کے انتہا پسندوں نے کسی بھی پاکستانی اداکار کی فلم پر غیر اعلانیہ پابندی عائد کر رکھی ہے۔

فواد احمد کی فلم کو سینما گھروں کی زینت بننے سے روکا گیا اور ہانیہ عامر کی فلم کو بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

اس کے باوجود پاکستانی اداکار عمران اشرف کا کسی بھارتی پنجابی فلم میں کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی فلم انڈسٹری کو پاکستانی فنکاروں کو ضرورت ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کو پہلے 16 مئی کو ریلیز کیا جانا تھا تاہم اب یہ 22 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

 

متعلقہ مضامین

  •  ایٹمی بلیک میلنگ کا بھارتی بیانیہ  گمراہ کن‘ خود ساختہ ہے : پاکستان 
  • انڈین ائیرچیف کا پاکستانی طیارے گرانے کا دعویٰ؛ بھارتی تجزیہ کار نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا
  • بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان مضحکہ خیز ہے کہ اس پر کیا تبصرہ کیا جائے: سینیٹر عرفان صدیقی
  • چینی تھنک ٹینک نے پاکستانی طیارے گرانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا
  •  پاکستانی طیارے گرانے کے بھارتی دعو ے پرچین کاسخت ردعمل
  • چینی تھنک ٹینک نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بے بنیاد دعویٰ مسترد کردیا
  • 6 پاکستانی طیارے تباہ کئے، انڈین ائیر چیف کی آپریشن سندور کے 3 ماہ بعد دروغ گوئی: بھارتی بیان مضحکہ خیز، آزادانہ  تصدیق کرا لیں، خواجہ آصف کا چیلنج
  • ایک اور پاکستانی اداکار کی بھارتی فلم میں انٹری؛ ٹریلر نے دھوم مچا دی
  • ناگاساکی برسی: دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کا مطالبہ
  • دونوں ممالک اپنے طیاروں کے موجودہ ذخیرے کی آزادانہ تصدیق کرالیں، وزیر دفاع کا بھارت کو چیلنج