پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے دوران ہونے والی حالیہ کشیدگی کا اختتام پاکستان کی فتح پر ہوا ہے، جس کے بعد چین کے جنگی ہتھیاروں کی ساکھ میں بھی اضافہ ہوگیا، کیوں کہ پاک فضائیہ نے جنگ کے دوران چینی ساختہ J10C جنگی جہاز کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی جہاز تباہ کردیے۔
پاک فضائیہ کی جانب سے تباہ کیے گئے بھارتی طیاروں میں 3 رافیل جنگی جہاز بھی شامل ہیں، جو فرانسیسی کمپنی نے تیار کیے تھے، اور اس واقعہ کے بعد کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے
غیر ملکی میڈیا رپورٹسں میں بتایا گیا ہے کہ رافیل لڑاکا طیارے بنانے والی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے حصص کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی گئی ہے، کمپنی کے اسٹاک میں مزید 4.
واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا، جس کے جواب میں پاکستان نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن ملک کے 5 جنگی جہاز تباہ کردیے تھے۔
بھارت کی جانب سے اس کے بعد بھی کارروائی جاری رکھی گئی، اور پاکستان پر ڈرونز کے ذریعے حملے کرنے شروع کردیے۔
10 مئی کی رات کو بھارت نے پاکستان کے 3 ایئربیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنانے کے بعد پاکستان نے بھارت پر جوابی حملہ کردیا۔
پاک فوج نے اسی رات فجر کی نماز کے بعد ’بنیان مرصوص‘ کے نام سے آپریشن شروع کرتے ہوئے بھارت میں گھس کر کارروائیاں کرتے ہوئے دشمن کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ ایک اور جنگی جہاز بھی تباہ کردیا گیا۔
پاک فوج کی اس کارروائی کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میدان میں آگئے اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر کرا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ پاکستان نے سیز فائر کی کوئی درخواست نہیں کی، یہ بھارت کی خواہش پر ہوا۔
یہ بھی پڑھیں پاک فضائیہ نے بھارتی رافیل مار گرایا، انڈین ایئر مارشل کا ڈھکا چھپا اعتراف
اس وقت پاکستان بھر میں فتح کا جشن منایا جارہا ہے اور عوام پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکال کر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ جنگی جہاز چینی جنگی ہتھیار رافیل طیارہ مانگ میں اضافہ وی نیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ جنگی جہاز رافیل طیارہ مانگ میں اضافہ وی نیوز جنگی جہاز کرتے ہوئے کے بعد
پڑھیں:
پاک فضائیہ کی کارروائی میں بھارتی طیارے ملیامیٹ؛ چینی ساختہ ہتھیاروں کی دنیا بھر میں دھوم
پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی سے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی دھوم مچ گئی۔
بلوم برگ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شاہینوں نے چینی ساختہ جے 10 سی لڑاکا طیاروں کا ذہانت اور مہارت سے بخوبی استعمال کیا۔
جس کے باعث بھارت کے 3 جدید فرانسیسی رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی جنگی طیارے خزاں رسیدہ پتّوں کی مانند ٹوٹ کر گرنے لگے تھے۔
پاک فضائیہ کی اس شاندار جوابی کارروائی نے دنیا کو حیران کر دیا کیونکہ پاکستان کے زیر استعمال چینی ہتھیاروں کو مغربی ممالک کے مقابلے میں کم تر سمجھا جاتا تھا۔
پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت نے دنیا بھر میں چینی ہتھیاروں کی صلاحیتوں اور استعداد کے بارے میں عالمی سطح پر نئی بحث چھیڑ دی۔
امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق اس کے بعد سے چین کی جے 10 سی بنانے والی کمپنی کے حصص میں 55 ارب یوآن (تقریباً 7 ارب 6کروڑ امریکی ڈالر) سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
علاوہ ازیں ’گلوبل ٹائمز‘ کے سابق ایڈیٹر ہو شی جن نے بھی کہا کہ اگر پاکستان کے فضائی حملے کامیاب ثابت ہوئے تو تائیوان کو مزید خوف زدہ ہونا چاہیے۔
دوسری جانب رافیل طیارے بنانے والی فرانس کی کمپنی کے شیئرز روزانہ کی بنیاد پر گرتے جا رہے ہیں۔
چینی طیاروں کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اس کامیابی سے تائیوان بھی تشویش کا شکار نظر آتا ہے کیوں کہ چین اپنے جے 10 سی طیارے تائیوان اور چین کے درمیان سمندرپر گشت کے لیے بھی استعمال کرتا ہے۔
ایک بات اور قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے پاس موجود جے 10 سی طیاروں پر نصب چینی ساختہ پی ایل 15 ائیر ٹو ائیر میزائلوں کی کارکردگی بھی حیران کن رہی ہے۔
بلوم برگ کے مطابق بھارتی طیارے گرائے جانے کی خبروں کے بعد ان پی ایل 15 ائیر ٹو ائیر میزائلوں کے کچھ ٹکڑے بھی ملے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کے یہ پی ایل 15 ائیر ٹو ائیرمیزائل اپنی پہلی جنگی آزمائش میں کافی کامیاب رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اس کا یہ مطلب بھی ہے کہ آواز سے پانچ گنا زیادہ رفتار سے اُڑنے والے پی ایل 15 میزائل مغربی ممالک کے بنائے گئے ہتھیاروں سے کسی صورت کم نہیں۔
بلوم برگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چینی ہتھیاروں کی اس شاندار کامیابی سے چین کے صدر شی جنپنگ کے 2027ء تک چینی فوج کو جدید اور ہمہ جہت فورس بنانے کے عزم کو تقویت ملتی ہے۔
پاکستان کے زیر استعمال چینی ساختہ ہتھیاروں کی اعلیٰ اور بھارت کے فرانسیسی طیاروں کی مایوس کن استعداد اور صلاحیت نے عالمی قوتوں کو بہت کچھ سوچنے پر مجبور کردیا ہے۔