دنیا پر پاکستان کے پائلٹس اور لڑاکا طیاروں کی دھاک بیٹھ گئی ہے، زرتاج گل
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نےبھارتی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے پر اپنی مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت پر کوئی حملہ نہیں کیا بلکہ جوابی وار کیا ہے، بھارت کے ہوش ٹھکانے آ چکے ہیں، دنیا پر پاکستان کے پائلٹس اور لڑاکا طیاروں کی دھاک بیٹھ گئی ہے۔
وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔(جاری ہے)
ایم این اے زرتاج گل نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے یہ دنیا جانتی ہے، اب بھارت کے ساتھ سندھ طاس معاہدے، بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر سمیت ہر معاملے پر بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو بھر پور جواب دے کر اس کا جھوٹ،فریب والا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں زرتاج گل نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت کے لئے سرحدوں پر بیٹھے ہوئے ہر ایک فوجی جوان کو سلیوٹ پیش کرتی ہوں، پاکستان کی مسلح افواج نے جس طرح بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اس پر ہم سب کو فخر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے زرتاج گل
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :