کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ویکسیولر سرجنز کی شدید قلت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔

حیرت انگیز طور پر شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں حادثات سے متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا بھی موجود نہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں تاحال ویسکیولر سرجری کا شعبہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں سہولت نہ ہونے سے مریض نجی اسپتال جانے پر مجبور ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ویسکیولر بائی پاس کا ایک آپریشن نجی اسپتال میں 8 سے 25 لاکھ روپے میں ہوتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں میں ویسکیولر سرجری جیسے مہنگے علاج مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

شہر قائد میں روزانہ روڈ حادثات اور صنعتوں میں ہونے والے حادثات میں کئی افراد ہاتھ یا پاؤں سے محروم ہو رہے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بروقت ویسکیولر سرجری نہ ہو تو متاثرہ عضو کو کاٹنا پڑتا ہے۔

اس حوالے سے جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال کی ایمرجنسی میں روزانہ 300 سے زائد ٹریفک حادثات کے مریض لائے جاتے ہیں، جن میں سے  15 سے 20 مریضوں کو فوری شدید نوعیت سرجری کی ضرورت ہوتی ہے۔

پروفیسر شاہد رسول نے بتایا کہ جناح اسپتال میں صرف دو ویسکیولر سرجنز 24 گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے ویسکیولر سرجنز کی موجودہ تعداد ناکافی ہے۔

پروفیسر شاہد رسول کے مطابق ویسکیولر سرجنز کی کمی کے باعث قیمتی انسانی اعضا ضائع ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، عباسی شہید کے ٹراما سینٹر میں ویسکیولر سرجری کا ڈپارٹمنٹ ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فہد میمن نے بتایا کہ ویسکیولر سرجری ایک سپر اسپیشلٹی ہے جس میں مہارت حاصل کرنا مشکل اور وقت طلب ہے۔ نوجوان ڈاکٹروں میں ویسکیولر سرجری میں دلچسپی کی کمی تشویش ناک ہے جبکہ ملک میں عوام اس شعبے سے اب بھی لاعلم ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرکاری اسپتالوں میں جناح اسپتال اسپتال میں سرجنز کی کے مطابق

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں سےمتعلق اچھی خبر آ گئی

حکومت پنجاب نے سرکاری دفاتر میں تمام قسم کی چھٹیوں پر پابندی ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جنگی حالات کے پیش نظر صوبہ بھر تمام قسم کی چھْٹیوں پر پابندی عائد کی ہوئی تھی۔

اب حکومت پنجاب نے تمام قسم کی چھٹیوں پر پابندی ختم کر دی ہے اور سرکاری ملازمین رولز کے مطابق چھٹی لے سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شدید گرمی، سمندری ہوائیں بحال ہونے کے باوجود ہیٹ ویو جیسی صورت حال
  • کراچی: جناح ہسپتال میں نیم بے ہوش  شخص سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد
  • نادرا کا اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز
  • کراچی: صدر سے ملے بیہوش شخص کی جیب سے 2 بھارتی پاسپورٹ برآمد
  • کراچی، شہر بھر میں مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی، سڑک پر پڑے بے ہوش شخص سے بھارتی پاسپورٹ برآمد، حساس ادارے حرکت میں آ گئے
  • سرکاری ملازمین کیلئے چھٹیوں سےمتعلق اچھی خبر آ گئی
  • کراچی، دو مختلف حادثات میں 2 افراد زندگی کی بازی ہار گئے
  • کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے تین بچوں کا باپ اسپتال میں دم توڑ گیا