چین میں اسمارٹ  ایجوکیشن  سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء  WhatsAppFacebookTwitter 0 17 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :ورلڈ ڈیجیٹل ایجوکیشن کانفرنس 2025  کا اختتام ہو گیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق  کانفرنس نے “چین میں اسمارٹ ایجوکیشن پر وائٹ پیپر” سمیت پانچ اہم نتائج  جاری  کئے ۔ چین میں اسمارٹ  ایجوکیشن  سے متعلق وائٹ پیپر  ” میں  قومی تعلیم کی  ڈیجیٹلائزیشن حکمت عملی کے عمل درآمد کے بعد کی پیشرفت اور نتائج کو اجاگر کیاگیا  ہے ۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ  سال 2025  اسمارٹ  ایجوکیشن  کے آغاز کے بعد  پہلا سال ہے اور مصنوعی ذہانت   ، تعلیمی مواد ،   تدریسی انداز، تعلیمی گورننس اور تعلیم کی عمومی  شکل کو ہمہ جہت انداز میں تبدیل کر  تے ہوئے  مستقبل پر مبنی تعلیمی نظام کی تعمیر کر رہی ہے۔

وائٹ پیپر میں واضح کیا گیا ہے کہ چین مستقبل میں   ڈیجیٹل تعلیم کے لیے بیرون ملک تعلیمی مراکز کی تعمیر کو فروغ دے گا  ، ترقی پذیر ممالک کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی صلاحیت کی تربیت کو ترجیح دے گا  ، ٹیلنٹ کی تربیت اور تکنیکی معاونت کو مضبوط بنائے گا ، ڈیجیٹل  ایجوکیشن  کی ترقی میں موجود خلا کو پر کرے گا   اور تعلیمی  مساوات کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو ختم  کرے گا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین نے معاشی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدرکولمبیا اگلی خبرہرجانہ کیس؛ عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم پر ویڈیو لنک کے ذریعے جرح چین نے معاشی ترقی میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں، صدرکولمبیا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا، تنخواہ دار طبقے کا حکومت سے ٹیکس میں کمی کا مطالبہ پاکستانی فضائی حدود بند؛ بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری بحران کا شکار، ایئرلائنز کو اربوں کا نقصان نئے مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش کیے جانے کا امکان، حکومت کی تیاریاں عروج پر، اہم اجلاس طلب حالیہ ہفتے 18 اشیا مہنگی ہوئیں، 12اشیا کی قیمتوں میں کمی، ادارہ شماریات نیا مالی سال کا بجٹ ، ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چین میں اسمارٹ وائٹ پیپر

پڑھیں:

ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے گرانٹ کا اعلان

نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی سماجی رہنما ملالہ یوسف زئی نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد تعلیمی شعبے کی بحالی کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا ہے۔

ملالہ نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر اور ماؤنٹین انسٹیٹیوٹ فار ایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ حالیہ سیلاب نے پورے ملک میں اسکولوں کو شدید نقصان پہنچایا اور مقامی آبادیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

Flooding in Pakistan has destroyed schools and devastated communities. My heart is with all Pakistanis in this time of crisis.

We must act now to support relief efforts, rebuild infrastructure and ensure girls continue learning. I am announcing new grants to @itacecorg and the… pic.twitter.com/8ptptVFchz

— Malala Yousafzai (@Malala) September 15, 2025

انہوں نے کہا کہ اس کٹھن وقت میں وہ پوری پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں اور ان کی ہمدردیاں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہاکہ یہ وقت یکجہتی کا ہے تاکہ ریلیف سرگرمیوں کو تیز کیا جا سکے، تعلیمی ڈھانچے کو ازسرنو تعمیر کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ بچیاں اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ملالہ یوسف زئی کے والدین نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا اور متاثرہ گھروں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: ملالہ یوسفزئی کے والدین کا سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ، رضاکاروں کو خراج تحسین

اس موقع پر ملالہ فنڈ کے شریک بانی ضیاالدین یوسف زئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سیلاب صرف گھروں کو نہیں بلکہ خوابوں کو بھی بہا لے گئے ہیں۔ ہم یہاں یہ بتانے آئے ہیں کہ متاثرین کو فراموش نہیں کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews تعلیمی اداروں کی بحالی سیلاب سے تباہی گرانٹ کا اعلان ملالہ یوسف زئی وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • چینی سائنس دانوں کی ایجاد نئی بیٹری، اسمارٹ فون اور برقی گاڑیاں بدل جائیں گی
  • میٹا نے ڈسپلے سے لیس اپنے اولین اے آئی اسمارٹ گلاسز متعارف کرا دیے
  • حیدرآباد: چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی کا ریٹائرڈ ہونے والی مصباح راحین وطالبات کے ساتھ گروپ فوٹو
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست
  • اساتذہ کو روشنی کے نگہبان بنا کر مؤثر تدریس کی حیات نو
  • ملالہ یوسف زئی کا پاکستان میں سیلاب متاثرہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے گرانٹ کا اعلان
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • پنجاب ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ترقیاتی سکیموں کیلئے 134 ارب منظور کر لئے 
  • گلبرگ ٹائون :اساتذہ کی ٹریننگ اور طلبہ کیلیے پی بی ایل پروگرام کا آغاز
  • قدرتی وسائل اور توانائی سمٹ 2025 میں پاکستان کی صلاحیت اجاگر کیا جائے گا