عمران خان کو باہر آنا ہے یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
لاہور:
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا ٹاک میں انہوں نے کہا کہ میرے اوپر 20 مقدمات ہیں اور مجھے پتا بھی نہیں ہے، ہم اس نظام کے خلاف لڑ رہے ہیں، سڑکیں اس لیے ہوتی ہیں ہم باہر نکل کر آئیں، جھوٹ پر پورا نظام کھڑا ہوا ہے، صحافیوں کو دفتروں سے نکالا جا رہا ہے
خان صاحب کو باہر آنا ہے، یہ پاکستانی عوام کا فیصلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ نظام ہوش کے ناخن لے، عدلیہ کو آزاد کریں، صحافت کو آزاد کریں، ہمیں بہت جلد دیکھیں گے احتجاجی سیاست کرتے ہوئے، ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے سڑکوں پر آنا، جنگ پوری قوم نے لڑی ہے چھپ کر بات کرنے کی کوشش نہیں ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق سب نظام کو چلنے دیں، جنگ فوجیں لڑتی ہیں، اس میں کسی کا کوئی کمال نہیں، کسی ایک بندے نے جنگ نہیں لڑی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجاناچاہیے: عاصم افتخار
اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے برطانوی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مستقل بنیادوں پرجنگ بندی کیلئے پرعزم ہے ،پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیراہم اورحل طلب معاملہ ہے،مسئلہ کشمیرکوکشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیاجاناچاہیے، جنوبی ایشیامیں پائیدارامن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ جنگ بندی کیلئے امریکی صدر کے کردار کو سراہتے ہیں،صورتحال اب بھی نازک اورغیریقینی کا شکار ہے۔