پاکستان،ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کاخواہاں
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان، ایران اور افغانستان سے روس تک ریل اور روڈ سے منسلک ہونے کا خواہاں ہے جب کہ قازان فورم میں کراچی، کوئٹہ اور گوادر سے سینٹر ل ایشیا اور یورپ کے روٹ کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔
وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ممکنہ 6تجارتی راہداریوں کی نشاندہی کر دی، عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان، ایران سے آذربائیجان اورروس تک روڈ نیٹ ورک چاہتا ہے، کراچی سے ماسکو بذریعہ چین اور قازقستان بھی پاکستان کا ممکنہ روٹ ہے، گوادر سے افغانستان کے ذریعے ماسکو اور ترکمانستان جا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستا ن ساؤتھ اور سینٹرل ایشیاء کے مابین ٹرانزٹ نہیں اکنامک برج ہے، شنگھائی تعاون تنظیم سمیت پاکستان مختلف معاہدوں پر عمل پیرا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مزار شریف سے کوہاٹ ریل منصوبے پر 633ملین ڈالر لاگت آئیگی،سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 سرمایہ کاری کا پُر کشش منصوبہ ہے، ایران کے راستے روس کیلئے ٹرین کا پائلٹ پراجیکٹ پر کام ہو رہا ہے، پاکستان "لینڈ لاک "ریاستوں کو گرم پانیوں تک رسائی دے رہا ہے۔
خطاب میں انہوں نے کہا کہ 2023سے این ایل سی ازبکستان اور قازقستان کیلئے کارگوسروس دے رہا ہے۔
وفاقی وزیرمواصلات قازان فورم میں روس کے صدر کیلئے تہنیتی کلمات میں کہا کہ نائب وزیر اعظم مرات خسنولن اور روسی وزیر ٹرانسپورٹ رومن اسٹاروویٹ کا بھی خیر مقدم کیا۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ قازا ن فورم کا انعقاد خوش آئند، شریک ممالک کے لئے سود مند ہوگا، پاکستان 126ممالک کے لئے ویزا آن آرائیول متعارف کرا چکا، ساڑھے12ہزار بزنس مین اور ٹورسٹ ویزے جاری کیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
عرب لیگ کے اجلاس کیبعد تہران جاونگا، عراقی وزیر خارجہ
اپنے ایک بیان میں فواد حسین کا کہنا تھا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے روکنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" نے کہا کہ بغداد مکمل طور پر ایران-امریکہ غیر مستقیم مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی ناکامی کے بھیانک نتائج ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، بغداد پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ وہ ایران سے گیس درآمد کرنے سے باز رہے۔ فواد حسین نے کہا کہ امریکہ اس بات پر زور دیتا ہے کہ ایران سے تیل اور گیس کی خرید کا مطلب تہران کی مالی مدد ہے جسے روکنا چاہئے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ میں عرب لیگ کے اجلاس کے بعد ایرانی حکام سے ملاقات و بات چیت کے لئے تہران جاوں گا۔ عراقی وزیر خارجہ نے کویت کے ساتھ سرحدی حد بندی کے بارے میں کہا کہ بغداد اور کویت کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان خصوصی کمیٹیاں ہیں جو باقاعدگی سے ملاقاتیں کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ عرب لیگ کا 34 واں سربراہی اجلاس 17 مئی 2025ء کو عراق کی میزبانی میں منعقد ہو گا۔ قابل غور بات یہ ہے کہ اب تک عرب ممالک کے بعض حکام اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوترش" سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بغداد پہنچ چکے ہیں۔