استحکام پاکستان پارٹی کا یومِ تاسیس پر لاہور میں پاور شو کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
حسن علی :لاہور میں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) نے یومِ تاسیس کی تقریبات کے سلسلے میں لاہور میں بڑے پاور شو کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارٹی قیادت نے اس حوالے سے مشاورت کے لیے آئندہ ہفتے صوبائی قیادت کا اہم اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یومِ تاسیس کی تقریبات آئندہ ماہ منعقد کی جائیں گی۔ اجلاس میں لاہور اور پنجاب کے تمام عہدیداروں کو شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ اس اجلاس میں مشاورتی رپورٹ کی روشنی میں لاہورورکرکنونشن کی حتمی تاریخ کافیصلہ کرےگی۔
آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعہ16 مئی , 2025
ورکرز کنونشن کو کامیاب بنانے اور بھرپور پاور شو کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا، جبکہ کنونشن کی تاریخ اور مقام پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
اجلاس کے بعد ایک جامع رپورٹ پارٹی قیادت کو پیش کی جائے گی، جس کی روشنی میں لاہور میں ہونے والے ورکرز کنونشن کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: میں لاہور لاہور میں کا فیصلہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کا اراکین اسمبلی سے پھر وفاداری حلف لینے کا فیصلہ
پشاور/ اسلام آباد:آئی این پی) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد وفاداری تبدیل ہونے کے خدشے کے پیش نظر اراکین اسمبلی سے ایک بار پھر حلف لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کیاگیا ہے جس میں تمام اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں مخصوص نشستوں اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے 35 آزاد ارکان اسمبلی سے دوسری پارٹی میں شمولیت نہ کرنے کے حوالے سے حلف نامہ لینے کا امکان ہے،اجلاس میں محرم کے بعد تحریک چلانے کی حکمت عملی بھی زیرغور لائی جائے گی۔
صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل کاکہنا تھا کہ ہماری وفا داریاں بانی چیئرمین کے ساتھ ہیں، ہم پہلے ہی حلف نامہ پارٹی کے پاس جمع کرا چکے ہیں۔
مزید برآں میڈیا سے بات چیت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ ماضی میں اسمبلیوں سے نکلنے کاآج تک خمیازہ بھگت رہے ، دو صوبائی اسمبلیاں توڑنا ہماری بہت بڑی غلطی ثابت ہوا۔اب کوئی نہیں جائیگا، انھوں نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی سے استعفوں کا امکان مسترد کر تے ہوئے کہا ہم اسی اسمبلی کے میدان سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔