نیشنز ہاکی کپ؛ قومی ٹیم کب کِس کے مدمقابل آئے گی؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
قومی ہاکی ٹیم اگلے ماہ 8 ملکی نیشنز کپ حصہ لے گی، جس کیلئے کاتربیتی کیمپ ان دنوں اسلام آباد میں جاری ہے۔
منتظمین کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق کوالالمپور 8 ملکی نیشنز کپ کی میزبانی کرے گا، ایونٹ کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔
پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ہاکی ایشیاکپ؛ بھارت نے پاکستان کو ایونٹ سے باہر کرنے کا منصوبہ بنالیا
پاکستانی ٹیم 15 جون کو ملائیشا، 16 کو جاپان اور 18 جون کو نیوزی لینڈ سےکھیلےگی۔
سیمی فائنلز 20 جون کو کھیلے جائیں گے بعدازاں فائنل 21 جون کو منعقد ہوگا جبکہ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جون کو
پڑھیں:
بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے، صدر زرداری
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری کا گجرانوالہ کنٹونمنٹ میں فسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا سلام اور مبارک باد آپ سب جوانوں تک پہنچے۔
یہ بھی پڑھیں:ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، آصف علی زرداری
صدر مملکت نے کہا کہ شہید سرخرو ہیں یہ دھرتی ہے تو ہم سب ہیں، یہ دھرتی نہیں تو کچھ بھی نہیں ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا اللہ نے آپ کو کامیابی دی، آپ نے دنیا کو پیغام دیا ہے، بھارت کو معلوم ہوگیا ہوگا کہ اصل جوانوں سے مقابلہ کیسا ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا آزمائش میں ہر پاکستانی اپنی جان و مال پاکستان پر نچھاور کرنے کے لیے تیار ہے، دشمن کی غلامی کسی غیرت مند پاکستانی کو قبول نہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ ہم خصوصی طور پر آرمی چیف کے مشکور ہیں، جو ہم دشمن کی آنکھ میں آنکھ ملا کر دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ملک ایک قوم اور اسلامی جمہوریہ ریاست ہے،ہم تو جیتے ہی شہادت کے لیے ہیں، آپ سب کے جذبے یوں ہی سر بلند رہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آصف علی زرداری بھارت جنرل عاصم منیر صدر مملکت گجرانوالہ چھاؤنی