Daily Ausaf:
2025-07-03@13:36:34 GMT

علیمہ خانم اور علی امین گنڈا پور میں تلخیاں ختم

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے درمیان اختلافات ختم کرادی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں، وکیل اور گنڈا پور نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین گنڈا پور کے درمیان موجود تلخیاں ختم کروا دی گئیں، علیمہ خان نے کہا ہم سیاست میں نہیں ہیں لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے اس کیلئے آواز اٹھائیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں پارٹی اختلافات ختم کرتے ہوئے بانی کی رہائی کے لیے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کے کیسز کی قانونی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں بانی کے مقدمہ کی سماعت پر تمام پارلیمنٹیرین کو عدالت پہنچنے کی ہدایت کی گئی جبکہ بدھ کے روز الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج و علامتی دھرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے الیکشن کمیشن تک مارچ کرے گی، الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ اور نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کا مطالبہ کیا جائے گا۔

پارٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم این ایز، ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کو مارچ میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے، مارچ میں شرکت نہ کرنے والے افراد کو شوکاز نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:’کے پی حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا‘

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: تحریک انصاف علیمہ خان اجلاس میں گنڈا پور

پڑھیں:

گنڈا پور کی حکومت گرانے کا ارادہ نہیں، اختیار ولی خان

اسلام آباد:

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ ہمارا علی امین گنڈاپور کی حکومت کو گرانے کا بالکل بھی کوئی ارادہ نہیں ہے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی تین حصوں میں تقسیم ہے، ایک دھڑا صرف علی امین کو مانتا ہے، دوسرا دھڑا عمران خان کے ساتھ کمٹڈ ہے جبکہ تیسرا دھڑا عمران خان اور علی امین کی پالیسیوں سے تنگ ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قانون یہ کہتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017,2016 کے تحت ریزرو سیٹیں پولیٹیکل پارٹیز کی ملکیت ہوتی ہیں، اگر آپ نے اپلائی نہیں کیا تو آپ کی اہلیت ہی نہیں، یہ سیٹیں اگر ہمیں نہ ملتیں تو کسی اور پارٹی کو ملتیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ 8 فروری کو لوگوں نے ہم کو حکومت دی تھی،آپ عوام کے نمائندے نہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ مخصوص نشتیں اٹھا کر کسی کو مال غنیمت کے طور پر دے دی جائیں، آئین کے آرٹیکل 51 میں یہ نہیں لکھا، آپ آئین کو ری رائٹ نہیں کر سکتے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے پاس پی ٹی آئی وفد آیا اور درخواست کی کہ خیبر پختونخوا کی تحریک عدم اعتمادکا حصہ نہ بنیں، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ کے پی حکومت گرانے میں دلچسپی نہیں، میں اسمبلی و پورے سسٹم کو جعلی اور دھاندلی زدہ سمجھتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کچھ شخصیات اور وفاقی وزرا خیبر پختونخوا حکومت کی تبدیلی اور اپنے لاڈلے کو چیف منسٹر بنانا چاہتے ہیں، دوسرا پی ٹی آئی کے اندر کچھ لوگ علی امین گنڈاپورکو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی درخواست پر سماعت
  • گنڈا پور کی حکومت گرانے کا ارادہ نہیں، اختیار ولی خان
  • پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس، علی امین اور علیمہ خان پر تنقید، مذاکرات پر زور
  • پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور
  • پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹ و قومی اسمبلی ارکان کا اجلاس طلب
  • مخصوص نشستوں کا فیصلہ، پی ٹی آئی کا مشاورتی اجلاس طلب
  • پی ٹی آئی کا مخصوص نشستوں سے محروم ہونے کے بعد اراکین اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ
  • تفصیلی فیصلے کا انتظار، الیکشن کمیشن کا اجلاس بے نتیجہ اختتام پذیر
  • مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہو گا
  • مخصوص نشستوں بارے الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس طلب