آج بھارت کیساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں؛ خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
ویب ڈیسک : وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھارت کے ساتھ صرف اسرائیل اور افغان طالبان کھڑے ہیں۔
وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ وہی افغان طالبان ہیں کہ جن کے لیے پاکستان نے برسوں امریکا اور مغربی ممالک کے الزام برداشت کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ہماری دو افغان جنگوں میں سرمایہ کاری کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے ہم دہشت گرد ملک مشہور ہوئے تھے۔
امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ افغان طالبان کی جانب سے بھارت کی حمایت کی بات بھارتی میڈیا کی مستند آواز پراوین سواہنی نے کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: افغان طالبان خواجہ آصف
پڑھیں:
اسلام آباد کچہری میں سموسے کیساتھ چٹنی نہ ملنے پر ہنگامہ
اسلام آباد کچہری میں سموسے پر چٹنی نہ ڈالنے کے معاملے پر ویٹر اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوگیا جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کچہری میں ڈیوٹی پر موجود ایک پولیس اہلکار نے سموسے کے ساتھ چٹنی ڈالنے کا کہا، تاہم ویٹر نے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سموسہ پلیٹ 120 روپے کی ہے جبکہ چٹنی شامل کرنے پر قیمت 150 روپے ہوگی۔
ویٹر کے انکار پر دونوں کے درمیان تکرار شروع ہوگئی، جس کے باعث موقع پر موجود افراد کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
واقعے کے بعد وکلاء نے کیفے ٹیریا بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پولیس اہلکار اور سائلین کھانے کے لیے کچہری آتے ہیں، لیکن کیفے ٹیریا انتظامیہ اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہی ہے جس کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔