Express News:
2025-05-18@22:45:39 GMT

افغان ٹرانزٹ پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

اسلام آباد:

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے افغان ٹرانزٹ میں ناجائز منافع خوری روکنے کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کردی۔

ایف بی آر سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغان ٹرانزٹ پر 5 نئی اقسام کی اشیا پر فیس لاگو ہوگی، زرعی آلات، کرینیں، ڈیٹا مشینیں اور الیکٹرونکس فیس کی زد میں آئیں گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت تجارت نے بینک گارنٹی اور فیس کی تجویز دی اور اسی طرح افغانستان میں کم کسٹم ڈیوٹی کا ناجائز فائدہ بند کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکومت کا افغان ٹرانزٹ کی آڑ میں غیر قانونی تجارت پر کریک ڈاؤن جاری اور اسی سلسلے میں بجلی اور الیکٹرونک کباڑ پر بھی 10 فیصد پروسیسنگ فیس لاگو ہوگی۔

اس ضمن میں کہا گیا کہ پالیسی سے ٹیکس وصولی میں بہتری اور شفافیت کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: افغان ٹرانزٹ

پڑھیں:

فافن نے سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس بارے رپورٹ جاری کردی

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس بارے رپورٹ جاری کردی ہے۔

فافن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں فعال ویب سائٹس رکھتی ہیں، ملک کی تقریباً دو تہائی سیاسی جماعتوں کے پاس مکمل طور پر فعال ویب سائٹس موجود نہیں ہیں، کئی جماعتیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، ویب سائٹس کا مؤثر متبادل نہیں بن سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن 2024: فافن کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر آگئی

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی جماعتیں سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں میں سے صرف  58 جماعتوں کی ویب سائٹس مکمل یا جزوی طور پر فعال ہیں، پارلیمنٹ اور صوبائی  اسمبلیوں میں نمائندگی رکھنے والی 20 جماعتوں میں سے بھی صرف 14 کے پاس فعال ویب سائٹس ہیں ۔

 فافن کے مطابق الیکشن ایکٹ سیاسی جماعتوں کو پابند کرتا ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹس پر مرکزی عہدیداران اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تازہ فہرستیں شائع کریں ، تاہم فعال ویب سائٹس رکھنے والی جماعتوں میں سے صرف 40  جماعتوں نے مرکزی عہدیداران کی فہرست شائع کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 6 جماعتوں نے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کی تفصیلات دی ہیں، جماعت اسلامی  کی ویب سائٹ پر درکار30 اقسام میں سے 18 اقسام کی معلومات موجود ہیں ،پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ، پی ٹی آئی   کی ویب سائٹ پاکستان میں بند ہے ، صرف وی پی این  کے ذریعے قابل رسائی ہے۔

Political Parties Websites Assessment 2025 by nisar.khan74 on Scribd

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز (پی پی پی پی) کی ویب سائٹ کے  12 پوائنٹس ہیں ، پاکستان مسلم لیگ ن کے 11، عوامی نیشنل پارٹی کے 9 پوائنٹس ہیں، حق دو تحریک بلوچستان اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے 8 پوائنٹس ہیں، سنی اتحاد کونسل اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے 7 پوائنٹس ہیں ۔

تحریک لبیک پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان  کے 6 پوائنٹس ہیں، مجلس وحدت المسلمین  کے  5، بلوچستان عوامی پارٹی کے 4، اور پاکستان مسلم لیگ قائد کا  1 پوائنٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 2024 میں کس جماعت کے ووٹ بینک میں اضافہ ہوا؟ فافن کی رپورٹ جاری

 پارلیمانی نمائندگی نہ رکھنے والی جماعتوں میں سب سے زیادہ اسکور پاکستان تحریک شادباد  کا 13 تھا، زیادہ تر ویب سائٹس نے رابطہ معلومات اور تنظیمی تفصیلات زیادہ فراہم کی ہیں، ویب سائٹس پر مالی شفافیت  سے متعلق سب سے کم تفصیلات ہیں۔

فافن نے بتایا ہے کہ سب سے زیادہ شیئر کیا گیا مواد سیاسی جماعتوں کے اغراض و مقاصد تھے، جو 88 فیصد ویب سائٹس پر موجود تھے، 83 فیصد ویب سائٹس پر ایک پارٹی دفتر کی رابطہ معلومات موجود تھی،  79 فیصد نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز کے لنکس دیے تھے، مرکزی عہدیداران کی فہرست 69 فیصد ویب سائٹس پر موجود تھی۔

رکنیت کے طریقہ کار کی تفصیل 69 فیصد سائٹس پر موجود تھی، صرف 38 فیصد جماعتوں نے اپنی آئینی دستاویزات ویب سائٹس پر شائع کیں، 62 فیصد جماعتوں نے کم از کم ایک عام انتخابات کا  منشور پوسٹ کیا، صرف 12 فیصد نے  حالیہ عام انتخابات کے لیے اپنے وعدوں کے ساتھ تازہ ترین منشور اپلوڈ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام تک معلومات کی رسائی کے قانون پر کتنا عمل ہوا؟ رپورٹ جاری

روپرٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف ایک جماعت نے اپنا مالیاتی گوشوارہ شائع کیا، جماعتی عہدیداران کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات بھی صرف ایک ویب سائٹ پر دستیاب تھیں ، کسی بھی ویب سائٹ پر پارٹی کی منتخب جنرل کونسل کی معلومات موجود نہیں تھیں۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی ویب سائٹ پر انتخابی عہدوں کے لیے امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ کار موجود نہیں تھا، عہدیداران کے انتخاب، رکنیت کی معطلی یا اخراج، مدتِ کار، اور غیر ملکی فنڈنگ پر پابندی کا اعلان صرف ایک ایک ویب سائٹ پر موجود تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان پی ٹی آئی جماعت اسلامی سیاسی جماعتیں فافن مسلم لیگ ن ویب سائٹس

متعلقہ مضامین

  • صرف 35 فیصد سیاسی جماعتیں ویب سائٹس رکھتی ہیں: فافن
  • فافن نے سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس بارے رپورٹ جاری کردی
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، افغان وزیر خارجہ کی بھی چین آمد متوقع
  • افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی جاری،افغان شہری پاکستانیوں کے احسان مند
  • گاڑیاں سستی ہونے کا امکان
  • جنگ کے دوران افغان طالبان سربراہ کے قریبی ساتھی کا بھارت کے خفیہ دورے کا انکشاف
  • بجٹ 2025-26: ٹیکس ہدف میں اضافہ،گاڑیوں پر ڈیوٹی میں 20 فیصد کمی کی تجویز
  • نیا مالی سال؛ ٹیکس ہدف 14 ہزار 305 ارب، گاڑیوں پر ٹیکسز میں کمی کی تجویز
  • سندھ بلڈنگ، اسحاق کھوڑو کی ناجائز تعمیرات کی زیرو ٹالرنس پالیسی پر سوالیہ نشان