’’ہر پاکستانی ڈرامے میں ناجائز تعلقات کی کہانی کیوں؟‘‘ شیما کرمانی برس پڑیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
پاکستان میں خواتین کے حقوق کی علمبردار اور معروف رقاصہ شیما کرمانی نے پاکستانی ڈراموں میں بڑھتے ہوئے غیر اخلاقی مواد پر کڑی تنقید کی ہے۔
ایک حالیہ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کے دوران شیما کرمانی نے کہا کہ آج کے مرد پہلے کے مقابلے میں زیادہ خراب ہوچکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ تبدیلی ان کے بچپن میں دیکھے گئے ٹی وی پروگراموں اور خبروں کا نتیجہ ہے۔ آمریت کے دور میں مردانہ بالادستی کے نظریات نے انہیں پہلے سے زیادہ خراب بنا دیا ہے۔‘‘
پاکستانی ڈراموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے شیما نے کہا کہ ’’ہر ڈرامے میں غیر شادی شدہ تعلقات دکھائے جاتے ہیں، جبکہ حقیقی زندگی میں ایسا نہیں ہوتا۔ ہر مرد دوسری شادی نہیں کرنا چاہتا۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’’ڈراموں میں ساس کو ہمیشہ منفی کردار کے طور پر پیش کیا جاتا ہے، جو حقیقت سے کوسوں دور ہے۔ ہر ساس بری نہیں ہوتی۔‘‘
1970 کی دہائی سے خواتین کے حقوق کے لیے سرگرم شیما کرمانی نے زور دیا کہ میڈیا کو معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے چاہئیں نہ کہ منفی رویوں کو فروغ دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ڈرامہ سازوں کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا چاہیے اور معاشرتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد پیش کرنا چاہیے۔‘‘
یہ تبصرے اس وقت سامنے آئے ہیں جب پاکستانی ڈراموں میں غیر اخلاقی تعلقات اور منفی کرداروں کو بڑھ چڑھ کر پیش کیا جا رہا ہے۔ شیما کرمانی کی یہ تنقید سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے، جہاں کئی صارفین ان کے موقف سے اتفاق کرتے نظر آتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
(سندھ بلڈنگ ) ناظم آباد نمبر 3 میں بالائی منزلیں تعمیر کی اجازت
ڈائریکٹر ضیاء عدالتی احکامات کے برخلاف کارروائیوں میں سرگرم ، کھوڑو سسٹم کی سرپرستی
پلاٹ نمبر F13/5پر غیرقانونی تعمیرات کیلیے حفاظتی پیکیج ،ناجائز تعمیرات کو مکمل تحفظ حاصل
سندھ بلڈنگ ضلع وسطی میں بالائی منزلیں تعمیر کی چھوٹ ڈائریکٹر سید ضیا نے خطیر رقم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیر کی آزادی دے دی انہدام سے محفوظ رکھنے کے اضافی پیسے طلب کیئے گئے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈی جی ہاس رابطے کی کوشش ناکام ۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم کے تحت ڈائریکٹر وسطی سید ضیا کی جانب سے خطیر رقوم بٹورنے کے بعد عدالتی احکامات کے بر خلاف تعمیرات کی چھوٹ دی جا رہی ہے ناجائز تعمیرات کے خلاف انہدامی کارروائی نہ ہونے کے اضافی پیسے طلب کیئے جارہے ہیں جرآت سروے کے مطابق ناظم آباد نمبر نمبر 3 پلاٹ F13/5 پر ناجائز بالائی منزل کی تعمیر کا کام تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکا ہے بلڈر کی جانب سے دعوی کیا جارہا ہے کہ ڈائریکٹر وسطی سید ضیا سے حفاظتی پیکج حاصل کر رکھا ہے جس کے باعث خلاف ضابطہ تعمیرات کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے جرآت سروے ٹیم کی جانب سے ناجائز تعمیرات پر موقف لینے کے ڈی جی ہاس رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہوا۔