عالمی تجارت کی نئی صف بندی، پاکستان کے لیے نیا موقع
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
عالمی تجارت میں بڑی تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بڑے معاشی طاقتوں کے مابین نئے تجارتی معاہدے ہو رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں امریکا اور چین کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدہ طے پایا، جس کے تحت باہمی محصولات میں 115 فیصد کمی کی گئی ہے اور اہم تجارتی پابندیاں نرم کی گئی ہیں۔
اس معاہدے سے عالمی سطح پر تجارتی تناؤ میں کچھ کمی ضرور آئی ہے، لیکن مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔ پاکستان کے لیے یہ موقع ہے کہ وہ عالمی منڈیوں میں اپنی موجودگی کو مضبوط کرے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ پاکستان کی موجودہ برآمدات محض 0.
مزید پڑھیں: نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کا فروغ اولین ترجیح ہے، پاکستانی سفیر
تاہم، اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان صرف ٹیکسٹائل اور کم قیمت مصنوعات پر انحصار کرنے کے بجائے اعلیٰ قدر والے شعبوں جیسے انجینئرنگ، فارماسیوٹیکل اور آئی ٹی خدمات میں قدم بڑھائے۔ چین کے ساتھ بھی پاکستان کے معاشی تعلقات میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔،
2006 میں دونوں ممالک کے درمیان آزاد تجارتی معاہدہ (FTA) طے پایا، لیکن پاکستان اس سے خاطر خواہ فائدہ نہ اٹھا سکا۔ ویتنام اور تھائی لینڈ جیسے ممالک نے چین کی معیشت کے ساتھ مضبوط انضمام کیا اور اپنی برآمدات میں نمایاں اضافہ کیا، جبکہ پاکستان تحفظاتی پالیسیوں کی وجہ سے پیچھے رہ گیا۔
ترکی اور میکسیکو کی مثالیں ہمارے سامنے ہیں، جنھوں نے اپنے بڑے معاشی شراکت داروں کے ساتھ اقتصادی انضمام کے ذریعے اپنی برآمدات کو کئی گنا بڑھایا۔ ترکی نے یورپی یونین کے ساتھ کسٹمز یونین میں شامل ہو کر 2023 تک دو طرفہ تجارت کو 206 بلین یورو تک پہنچایا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے امریکا کو ’زیرو ٹیرف‘ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی
اسی طرح، میکسیکو نے NAFTA میں شمولیت کے بعد اپنی برآمدات کو 51 بلین ڈالر سے بڑھا کر 594 بلین ڈالر تک پہنچایا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھی عالمی تجارتی منظرنامے میں اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کے لیے حکمت عملی تبدیل کرنی ہوگی۔
اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے ساتھ اسٹریٹجک تجارتی معاہدے کرے، تحفظاتی پالیسیوں کو ترک کرے، اور اعلیٰ قدر والی مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ کرے۔ اگر پاکستان نے اس موقع سے فائدہ نہ اٹھایا، تو عالمی تجارت کی نئی لہر سے محروم رہ سکتا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اپنی برا مدات عالمی تجارت کہ پاکستان کے ساتھ کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق
وقاص عظیم : پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف پر ورچوئل اجلاس، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس کی شرکت،دونوں ممالک کاتجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان ری سیپروکل ٹیرف پر ورچوئل اجلاس ہوا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی سیکریٹری کامرس نے شرکت کی۔
دونوں ممالک نے تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون پر بات چیت ہوئی۔
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
وزارت خزانہ کے مطابق فریقین نےتکنیکی سطح پر مزید تفصیلی مذاکرات کا عزم کیا، امریکا اور پاکستان کا باہمی مفاد میں اقتصادی تعلقات بڑھانے پر اتفاق ہوا۔
مذاکرات کو جلد کامیابی سے مکمل کرنے پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔