پاکستان کی صرف 35فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں ، فافن کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)فافن کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں، جب کہ بیشتر جماعتیں اپنی ویب سائٹس پر آئینی تقاضوں کے مطابق معلومات فراہم کرنے میں ناکام رہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صرف ایک جماعت نے مالی گوشوارے شائع کیے اور کسی بھی جماعت نے امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ نہیں دیا۔

فافن نے جماعت اسلامی کی ویب سائٹ کو سب سے زیادہ معلوماتی قرار دیا، جب کہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی ہے۔سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن)نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ 166 میں سے صرف 58 جماعتوں کی ویب سائٹس جزوی پر فعال ہیں۔فافن کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود 20 میں سے 14 جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ بیشترجماعتیں آئینی تقاضوں کے برخلاف ویب سائٹس پرمعلومات فراہم نہیں کرتیں۔ صرف 40 جماعتوں نے مرکزی عہدیداران کی فہرست شائع کی۔ صرف 6 جماعتوں نے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی تفصیلات دی۔

فافن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کا متبادل نہیں، مالی شفافیت سب سے کم رپورٹ ہونے والا شعبہ ہے، صرف ایک جماعت نے مالی گوشوارے شائع کیے، کسی ویب سائٹ پر امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ شامل نہیں، کسی ویب سائٹ پر جنرل کونسل کی تفصیلات دستیاب نہیں۔فافن نے جماعت اسلامی کی ویب سائٹ سب سے معلوماتی قرار دے دی جبکہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاق بجٹ سے قبل این ایف سی اجلاس بلائے، بیرسٹر سیف وفاق بجٹ سے قبل این ایف سی اجلاس بلائے، بیرسٹر سیف جناح ہائوس حملے میں ملوث ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 24 مئی کی تاریخ مقرر ہمارا دفاع مضبوط ہے ، اب قرضوں سے نجات حاصل کرنا ہوگی، گورنر سندھ خیبرپختونخوا حکومت کا سولر پینل منصوبہ کرپشن اور کمیشن مافیا کی نذر ہوگیا ، عظمی بخاری اسلام آباد، راولپنڈی میں ژالہ باری، طوفانی ہواوں اور بارش کا امکان، الرٹ جاری بھارت کیخلاف کامیابی ٹیم ورک سے ملی اور ٹیم کو ہدایات نواز شریف نے دی تھیں، اسپیکر ایاز صادق TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کی صرف فافن کی رپورٹ کے مطابق

پڑھیں:

شہر 32 کے ایم سی کے زیرِ انتظام پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر محکمہ چارجڈ پارکنگ کے ایم سی نے شہر بھر میں 32 کے ایم سی کے زیرِ انتظام پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور عوامی سہولت میں بہتری لانا ہے،یہ فیصلہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگا جس کے تحت مفت چارجڈ پارکنگ درج ذیل مقامات پر لاگو ہوگی، شہریوں کی سہولت اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے ڈائریکٹر سٹی وارڈن کے ایم سی کو ہدایت جاری کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی، دیگر جماعتوں کو مخصوص نشستیں مل گئیں، پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن واپس
  • الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے گوشواروں کی تفصیلات طلب کرلیں
  • شہر 32 کے ایم سی کے زیرِ انتظام پارکنگ سائٹس پر پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان
  • کراچی میں پارکنگ کہاں کہاں مفت کردی گئی؟ 32 سائٹس کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • سلامتی کونسل کو مؤثر، فعال اور سفارتی انداز میں چلایا جائے گا، اسحاق ڈار
  • کراچی: واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
  • بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے
  • کے ایم سی کی تمام پارکنگ سائٹس پر کل سے پارکنگ بالکل مفت ہوگی، میئر کراچی
  •  نریندر مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہو چکے ہیں، بھارت ایس سی او میں اپنا جھوٹا موقف نہیں منوا سکا:دفاع خواجہ آصف 
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم پارلیمان منایا جا رہا ہے