پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال، فافن کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
اسلام آباد: سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس پرفری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے رپورٹ جاری کر دی، رپورٹ کے مطابق پاکستان کی صرف 35 فیصد سیاسی جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ 166 میں سے صرف 58 جماعتوں کی ویب سائٹس جزوی پر فعال ہیں۔
فافن کے مطابق پارلیمنٹ میں موجود 20 میں سے 14 جماعتوں کی ویب سائٹس فعال ہیں۔ بیشترجماعتیں آئینی تقاضوں کے برخلاف ویب سائٹس پرمعلومات فراہم نہیں کرتیں۔ صرف 40 جماعتوں نے مرکزی عہدیداران کی فہرست شائع کی۔ صرف 6 جماعتوں نے ایگزیکٹو کمیٹی اراکین کی تفصیلات دی۔
فافن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا ویب سائٹس کا متبادل نہیں، مالی شفافیت سب سے کم رپورٹ ہونے والا شعبہ ہے، صرف ایک جماعت نے مالی گوشوارے شائع کیے، کسی ویب سائٹ پر امیدواروں کے انتخاب کا طریقہ شامل نہیں، کسی ویب سائٹ پر جنرل کونسل کی تفصیلات دستیاب نہیں۔
فافن نے جماعت اسلامی کی ویب سائٹ سب سے معلوماتی قرار دے دی جبکہ پی ٹی آئی کی ویب سائٹ وی پی این کے ذریعے ہی قابلِ رسائی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جماعتوں کی ویب سائٹس
پڑھیں:
وزیر داخلہ کے نوٹس کے باوجود ڈیٹا تاحال بیچا جا رہا
اسلام آباد:وزیر داخلہ کے نوٹس لینے کے باوجود ڈیٹا بیچنے والی ویب سائٹس تاحال دھڑلے سے ڈیٹا فروخت کر رہی ہیں۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اور پی ٹی اے سمیت تمام متعلقہ ادارے سائٹس کو بند کروانے میں ناکام نظر آتے ہیں۔
ایکسپریس نیوز نے 7ستمبر کو ڈیٹا لیک کی خبر نشر کی تھی جس پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوٹس لیا تھا۔
وزیر داخلہ کی ہدایت پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی 7رکنی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔
دوسری جانب، ڈیٹا لیک معاملے کی تفتیش کرنے والی این سی سی آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کا ڈیٹا بھی ویب سائٹس پر بکنے لگا ہے۔