نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی والدہ نے ان کے کمپیوٹر ٹیسٹ کے دلچسپ نتائج شئیر کر کے صارفین کو حیران کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایلون مسک کی والدہ مائے مسک پرانی تصاویر اور دستاویزات کو ترتیب دینے کے دوران ان کے پرانے کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کی رپورٹ تک پہنچ گئیں جنہیں انہوں نے مداحوں کے ساتھ شئیر کیا۔

(جاری ہے)

یہ نتائج کی رپورٹ 17 مئی 1989 کی ہے اور یونیورسٹی آف پریٹوریا کی جانب سے جاری کی گئی تھی، جہاں ایلون مسک نے کینیڈا جانے سے قبل کچھ عرصہ تعلیم حاصل کی تھی۔ رپورٹ پر یونیورسٹی کے انفارمیشن مینجمنٹ کے ڈائریکٹر جے ایل ایم وائیچررزکے دستخط موجود ہیں، اور اس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایلون نے آپریٹنگ سسٹمز اور پروگرامنگ دونوں مضامین میں اے پلس (+A) گریڈ حاصل کیا تھا۔مائے مسک نے سوشل میڈیا پر یہ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تصاویر ترتیب دیتے وقت مجھے اپنے بیٹے ایلون کے 17 سال کی عمر میں کمپیوٹر اپٹیٹیوڈ ٹیسٹ کے نتائج ملے۔ میرا ذہین بیٹا۔ ایک فخر مند ماں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایلون مسک

پڑھیں:

ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی

بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بار بار اپنی والدہ کے گھر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔ 

گزشتہ برس ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق افواہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا تاہم یہ افواہیں وقت کیساتھ دم توڑ گئیں۔ لیکن حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔ 

ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا کی والدہ ورِندا رائے کے پڑوسی معروف ایڈورٹائزنگ فلم میکر پرہلاد کاکڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریا کا اپنی والدہ کے گھر بار بار آنے کا ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔

ورندا رائے کے پڑوسی نے بتایا کہ ایشوریا محض اپنی والدہ کی عیادت اور ان سے بےحد محبت کی وجہ سے ان کے گھر جاتی تھیں کیونکہ ان کی والدہ کی طبیعت خراب رہتی ہے اور ایشوریا اپنی بیٹی کے اسکول کے اوقات میں ان کے ساتھ وقت گزارتی تھیں۔

ان کے مطابق ایشوریا اپنی بیٹی آرادھیا کو اسکول چھوڑنے جاتیں اور اپنی والدہ کے پاس آجاتی تھیں اور جب بیٹی کو اسکول سے لینے کا وقت ہوتا تو اس کو لے کر اپنے سسرال واپس لوٹ جاتی تھیں۔

انہوں ایشوریا اور ابھشیک کی طلاق اور خاندانی تنازعات سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشوریا آج بھی بچن خاندان کا اہم حصہ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں طریقے سے نبھا رہی ہیں۔

پرہلاد کاکڑ کہنا تھا کہ ایشوریا اور ابھیشیک نے کبھی ان خبروں پر تبصرہ نہیں کیا کیونکہ وہ ایسی بےبنیاد اور جھوٹی افواہوں پر خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
  • چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی مذاکرات کے نتائج مشکل سے حاصل ہوئے ہیں، چینی میڈیا
  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • ’انسانوں نے مجھے مارا‘: چین کا ہیومنائیڈ روبوٹ حیران کن ’فائٹ ٹیسٹ‘ میں بھی ڈٹا رہا
  • ریفری اینڈی پائی کرافٹ پاکستان کے خلاف بھارت کا ہتھیار، سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سب راز کھول دیئے
  • اے آئی کی کارکردگی 100 گنا بڑھانے والی جدید کمپیوٹر چپ تیار
  • لاڈلا بیٹا شادی کے بعد ’’کھٹکنے‘‘ کیوں لگتا ہے؟
  • دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی 
  • یو ایس بی کن الفاظ کا مخفف ہے؟
  • کراچی: انٹرمیڈیٹ کامرس ریگولر کے نتائج کا اعلان، تینوں پوزیشنز طالبات نے حاصل کیں